National

یوم جمہوریہ 2025 کی پریڈ میں انڈونیشیا کے صدر مہمان خصوصی ہوں گے

یوم جمہوریہ 2025 کی پریڈ میں انڈونیشیا کے صدر مہمان خصوصی ہوں گے

نئی دہلی: انڈونیشیا کے صدر پربوو سوبیانتو راجدھانی دہلی میں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ معاملے سے باخبر لوگوں نے سنیچر کو اس بات کی جانکاری دی۔ وہیں پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جکارتہ نے انڈونیشیائی صدر کے دورہ بھارت کے بعد پاکستان کے دورے کا منصوبہ بنایا ہے۔ حالانکہ خیال کیا جاتا ہے کہ نئی دہلی کی جانب سے اعتراضات کے بعد سوبیانتو کا بھارت دورے کے فوراً بعد پاکستان جانے کا امکان نہیں ہے۔ واضح رہے کہ بھارت ہر سال یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے عالمی رہنماؤں کو مدعو کرتا ہے۔ پچھلے سال فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون مہمان خصوصی تھے۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی 2023 میں مہمان خصوصی تھے۔ اس کے علاوہ کلیدی پریڈ میں شرکت کے لیے خصوصی مہمانوں کو ملک بھر سے مدعو کیا گیا ہے اور ان کا تعلق مختلف ریاستوں اور خطوں سے ہے۔ ان میں مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اور حکومت کی طرف سے فراہم کردہ اسکیموں کا بہترین استعمال کرنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ ایک پولیس افسر نے سنیچر کو بتایا کہ آنے والے یوم جمہوریہ کے پیش نظر جموں اور کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ پر ہیں اور بالائی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے دو گروپوں کی موجودگی کی اطلاع ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments