نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرستوں کے اعلان کے بعد بی جے پی اندرونی خلفشار کا شکار ہو گئی ہے۔ مہرولی سمیت کئی حلقوں میں امیدواروں کی نامزدگی کے بعد کارکنوں میں ناراضگی اور بغاوت کی لہریں اٹھ رہی ہیں۔ حالیہ اعلان کردہ دوسری فہرست میں کراول نگر سے سابقہ 5 مرتبہ کے ایم ایل اے موہن سنگھ بشٹ کا ٹکٹ کاٹ کر کپل مشرا کو امیدوار بنایا گیا۔ اس پر بشٹ نے آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں اترنے کا اعلان کر دیا تھا۔ اسی دوران، پارٹی نے ان کی ناراضگی دور کرنے کی کوشش میں موہن سنگھ بشٹ کو مصطفیٰ آباد سے امیدوار بنا کر ایک مسئلہ حل کر لیا لیکن نریلا میں نیل دمن کھتری نے بھی اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے آزاد الیکشن لڑنے کی دھمکی دی۔ سلطان پور ماجرا سے کرم سنگھ کرما کی نامزدگی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، جبکہ منڈکا اور دوارکا کے سابق میئر بھی ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض ہیں۔ بی جے پی نے دہلی انتخابات میں ہر حلقے میں مضبوط مہم چلانے کے لیے ہریانہ کے لیڈران کو متحرک کیا ہے۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی اور دیگر وزراء دہلی میں بوٹھ مینجمنٹ کے تجربے سے فائدہ اٹھا کر انتخابی حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں۔ بی جے پی کے سامنے اپنے اندرونی اختلافات کو حل کرنے اور ناراض لیڈران کو منانے کی اہم چیلنجز ہیں، کیونکہ بڑھتی ہوئی بغاوت انتخابی کارکردگی پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔
Source: social media
نارائنن نے اسرو کے نئے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا
راجوری میں ایل او سی کے نزدیک زور دار دھماکہ 6 فوجی زخمی
سہارنپور:ایک ہی کنبے کے پانچ اراکین نے کھایا زہر، ماں بیٹے کی موت
اسٹیو جاب کی اہلیہ کمبھ میلے میں بیمار
منی پور کر رہا ہے اب بھی مودی کا انتظار: کھڑگے
ہندستان کو حقیقی آزادی تب ملی جب ایودھیا میں رام مندر کی پران پرتشٹھا ہوئی- موہن بھاگوت
کرناٹک کی وزیر لکشمی ہیبالکر کار حادثے میں زخمی
پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے بغیر جموں و کشمیر نامکمل ہے: راجناتھ سنگھ
عصمت دری کیس میں سزا کاٹ رہے آسارام کو بڑی راحت، مل گئی عبوری ضمانت
بنگال اور دہلی کی بدعنوان حکومتیں آیوشمان یوجنا کو نافذ نہ کرکے عوام کو سزا دے رہی ہیں: بی جے پی
دہلی کو پیرس بنانے کا کجریوال کا دعویٰ کھوکھلا نکلا: راہل گاندھی
کیا ختم ہو جائے گا عبادت گاہوں کا ایکٹ ؟ مودی حکومت کے موقف پر وزیر قانون کا بڑا اشارہ
مودی بجٹ میں مہنگائی کم کرنے کا منصوبہ بتائیں: کھڑگے
نتیش نے بہار کے نوجوانوں کی امیدوں کو مایوسی میں بدل دیا: تیجسوی