وقف (ترمیمی) بل کے بارے میں مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے کہا ہے کہ اس پر کام کرنے والی کمیٹی اچھی پیش رفت کر رہی ہے اور جلد ہی اس کے نتائج سامنے آئیں گے۔ مرکزی وزیر قانون میگھوال نے منگل (14 جنوری 2025) کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے وابستہ میگزین ’’پنچجنیہ‘‘کے ایک پروگرام کے دوران کہا کہ مودی حکومت نے وقف بل کے حوالے سے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ مرکزی وزیر نے عبادت گاہوں کے ایکٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ زیر سماعت ہے لیکن اگر سپریم کورٹ مرکز سے حلف نامہ داخل کرنے کو کہتی ہے، تو مرکز ’’قومی مفاد‘‘ میں ایک حلف نامہ داخل کرے گا۔ وقف بل پر ایک سوال کے جواب میں مرکزی وزیر نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے ایک ’’بڑا فیصلہ‘‘ لیا ہے اور بل لایا ہے۔ اس بل کو مرکزی کابینہ نے منظور کیا تھا۔ وقف بورڈ ہندوستان میں جائیداد رکھنے والی تیسری سب سے بڑی تنظیم ہے۔ وزارت دفاع اور ہندوستانی ریلوے کے بعد وقف بورڈ وہ ادارہ ہے جس کے پاس سب سے زیادہ جائیدادیں ہیں۔ کل 9.4 لاکھ ایکڑ اراضی پر 8.72 لاکھ اور 3.56 لاکھ وقف جائیدادیں موجود ہیں۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ پرانے قانون میں کچھ خامیاں ہیں جنہیں ترمیم کے ذریعے دور کیا گیا ہے، لوک سبھا میں اس بل کو پیش کرنے کے بعد اسے جے پی سی کو بھیج دیا گیا تھا۔ اب جے پی سی کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ جے پی سی میں کل 31 ممبران ہیں جن میں سے 21 ممبران لوک سبھا اور 10 ممبران راجیہ سبھا سے ہیں۔ لوک سبھا کے ممبران میں جگدمبیکا پال، نشی کانت دوبے، تیجسوی سوریا، سنجے جیسوال، اسد الدین اویسی، ارون بھارتی، اروند ساونت اور دیگر رہنما شامل ہیں۔ راجیہ سبھا سے برجلال، ڈاکٹر میدھا وشرام کلکرنی، غلام علی، سنجے سنگھ، محمد عبداللہ، وی وجے سائی ریڈی، رادھا موہن داس اگروال، سید ناصر حسین جیسے لیڈر شامل ہیں۔
Source: social media
امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ نو پیسے گر کر 86.89 پر آگیا
کشی نگر مسجد پر بلڈوزر کارروائی پر مایاوتی نے اٹھایا سوال، حکومت سے مذہبی تفریق پر روک لگانے کا مطالبہ
یکساں سول کوڈ پر اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے مرکز اور ریاست کو نوٹس بھیج کرجواب طلب کیا
شیو مندر میں گوشت ملنے کے بعد حیدرآباد میں کشیدگی
مدھیہ پردیش کے ماجد حسین نے جے ای ای مینس میں اسکور کیا 99.99 پرسنٹائل
طالبہ نے 20 ویں منزل سے چھلانگ لگا دی، وجہ سامنے آگئی
ملی ٹنسی سے تعلق ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ دینے سے انکار کرنے کے متعلق عدالت عالیہ کا فیصلہ امید افزا:میر واعظ عمر فاروق
’بیوی اگر آئی ایس آئی ایجنٹ، تو میں را ایجنٹ‘، وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کے الزام پر گورو گگوئی کا جوابی حملہ
مسلمانوں کو بی سی میں شامل کیا گیا تو پورا ہندو سماج بغاوت کرے گا: مرکزی وزیر بنڈی سنجے
راجستھان میں مسافر بس ٹریلر سے ٹکرا ئی، تین افراد کی موت
تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، تین خواتین جاں بحق، ایک درجن سے زائد زخمی
پی ایم مودی فرانس کے بعد امریکہ پہنچے، انٹیلی جنس چیف تلسی گبارڈ سے ملاقات کی
کرکٹر رشبھ پنت کی جان بچانیوالے شخص نے گرل فرینڈ کے ہمراہ زہر کھا لیا
وقف بل: اوم برلا نے ’اختلافی نوٹ‘ شامل کرنے کی دی اطلاع