National

راجوری میں ایل او سی کے نزدیک زور دار دھماکہ 6 فوجی زخمی

راجوری میں ایل او سی کے نزدیک زور دار دھماکہ 6 فوجی زخمی

جموں 14جنوری:جموں وکشمیر کے راجوری میں ایل او سی کے نزدیک پرا سرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چھ فوجی جوان شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح ساڑھے دس بجے کے قریب ایل او سی پر تعینات افواج کھمبا فورٹ نوشہرہ میں معمول کی گشت پر تھے کہ اس دوران زور دار دھماکہ ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ زیر زمین بارودی سرنگ کے دھماکے میں چھ جوان شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر سبھی کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے نوشہرہ سیکٹرمیں فوجی جوان معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران ایک جوان کا پیر زیر زمین بارودی سرنگ پر پڑا جس دوران زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ زخمی اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments