National

دہلی کو پیرس بنانے کا کجریوال کا دعویٰ کھوکھلا نکلا: راہل گاندھی

دہلی کو پیرس بنانے کا کجریوال کا دعویٰ کھوکھلا نکلا: راہل گاندھی

نئی دہلی، 14 جنوری :لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کو یہاں رتلہ علاقے کا دورہ کیا اور کہا کہ دہلی کو پیرس اور لندن بنانے کا عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کیجریوال کا وعدہ کھوکھلا ثابت ہوا کانگریس نے اپنے آفیشل پیج پر یہ جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ 'آج اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے دہلی کے ریٹھالا علاقے کا دورہ کیا۔ اروند کیجریوال نے دہلی کو روشن کرنے اور اسے پیرس جیسا بنانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن ان کے تمام دعوے کھوکھلے نکلے۔ آج دہلی کے لوگ بند گٹروں، بہتی نالیوں اور بے تحاشہ گندگی میں رہنے پر مجبور ہیں۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ کیجریوال جی نے دہلی کو روشن کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ پیرس اور لندن بنانے کی بات ہوئی۔ اس دہلی کو دیکھیے، سمجھیے اور ووٹ کی طاقت کا استعمال کریئے۔ کانگریس نے وعدہ کیاکہ "ہم دہلی کے لوگوں کو ان کی صاف ستھری اور پیاری دہلی لوٹائیں گے۔ ہم نے کیا تھا اور پھر کردکھائیں گ۔‘‘

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments