راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے ایودھیا میں بھگوان رام کے مندر کی پران پرتشٹھا کی تاریخ کو پرتشٹھا دوادشی کے طور پر منانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان کو کئی صدیوں سے دشمن کے حملوں کا سامنا ہے۔ اسی دن ملک کو حقیقی آزادی حاصل ہوئی تھی۔ موہن بھاگوت نے اندور میں شری رام جنم بھومی تیرتھ کشیتر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے کو نیشنل دیوی اہلیہ ایوارڈ پیش کیا۔ آر ایس ایس سربراہ نے یہ باتیں اس موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران کہیں۔ ہندو کیلنڈر کے مطابق ایودھیا کے رام مندر میں رام للا کی مورتی کی پران پرتشٹھا کو 11 جنوری کو ایک سال مکمل ہو جائے گا۔ اس سے قبل چمپت رائے کو اس اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ اس موقع پر موہن بھاگوت نے کہا کہ رام مندر تحریک کسی کی مخالفت کے لیے نہیں شروع کی گئی تھی۔ رام مندر تحریک ہندستان کے نفس کو جگانے کے لیے شروع کی گئی تھی تاکہ ملک اپنے پیروں پر کھڑا ہو اور دنیا کو راستہ دکھا سکے۔ موہن بھاگوت نے کہا کہ گزشتہ سال ایودھیا میں رام مندر کی پران پرتشٹھا کی گئی تھی۔ اس کے بعد سے ملک میں کوئی تنازعہ نہیں ہوا۔
Source: social media
نارائنن نے اسرو کے نئے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا
راجوری میں ایل او سی کے نزدیک زور دار دھماکہ 6 فوجی زخمی
سہارنپور:ایک ہی کنبے کے پانچ اراکین نے کھایا زہر، ماں بیٹے کی موت
اسٹیو جاب کی اہلیہ کمبھ میلے میں بیمار
منی پور کر رہا ہے اب بھی مودی کا انتظار: کھڑگے
ہندستان کو حقیقی آزادی تب ملی جب ایودھیا میں رام مندر کی پران پرتشٹھا ہوئی- موہن بھاگوت
کرناٹک کی وزیر لکشمی ہیبالکر کار حادثے میں زخمی
پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے بغیر جموں و کشمیر نامکمل ہے: راجناتھ سنگھ
عصمت دری کیس میں سزا کاٹ رہے آسارام کو بڑی راحت، مل گئی عبوری ضمانت
بنگال اور دہلی کی بدعنوان حکومتیں آیوشمان یوجنا کو نافذ نہ کرکے عوام کو سزا دے رہی ہیں: بی جے پی
دہلی کو پیرس بنانے کا کجریوال کا دعویٰ کھوکھلا نکلا: راہل گاندھی
کیا ختم ہو جائے گا عبادت گاہوں کا ایکٹ ؟ مودی حکومت کے موقف پر وزیر قانون کا بڑا اشارہ
مودی بجٹ میں مہنگائی کم کرنے کا منصوبہ بتائیں: کھڑگے
نتیش نے بہار کے نوجوانوں کی امیدوں کو مایوسی میں بدل دیا: تیجسوی