بیلگاوی، 14 جنوری :) کرناٹک کی وزیر لکشمی ہیبالکر اور ان کے بھائی اور قانون ساز کونسل رکن (ایم ایل سی) چناراج ہتی ہولی منگل کی صبح چنمما کتور تعلقہ میں پونے-بنگلور قومی شاہراہ پر ایک کار حادثے میں زخمی ہوگئے۔ حادثہ صبح 6 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب مبینہ طور پر گاڑی کے ڈرائیور نے ایک آوارہ کتے کو بچانے کے لیے اچانک کار موڑ دی، جس سے کار درخت سے ٹکرا گئی۔ محترمہ ہیبالکر کے چہرے اور کمر پر چوٹیں آئیں جبکہ ان کے بھائی کے سر پر چوٹ لگی ہے۔ محترمہ ہیبالکر کے بیٹے مرنل ہیبالکر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اس واقعہ کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ حادثہ ایک آوارہ جانور کے اچانک سامنے آنے کی وجہ سے پیش آیا۔ چنمما کتور تعلقہ میں جائے حادثہ نے قومی شاہراہوں پر حفاظتی خدشات کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے۔
Source: uni urdu news service
نارائنن نے اسرو کے نئے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا
راجوری میں ایل او سی کے نزدیک زور دار دھماکہ 6 فوجی زخمی
سہارنپور:ایک ہی کنبے کے پانچ اراکین نے کھایا زہر، ماں بیٹے کی موت
اسٹیو جاب کی اہلیہ کمبھ میلے میں بیمار
منی پور کر رہا ہے اب بھی مودی کا انتظار: کھڑگے
ہندستان کو حقیقی آزادی تب ملی جب ایودھیا میں رام مندر کی پران پرتشٹھا ہوئی- موہن بھاگوت
کرناٹک کی وزیر لکشمی ہیبالکر کار حادثے میں زخمی
پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے بغیر جموں و کشمیر نامکمل ہے: راجناتھ سنگھ
عصمت دری کیس میں سزا کاٹ رہے آسارام کو بڑی راحت، مل گئی عبوری ضمانت
بنگال اور دہلی کی بدعنوان حکومتیں آیوشمان یوجنا کو نافذ نہ کرکے عوام کو سزا دے رہی ہیں: بی جے پی
دہلی کو پیرس بنانے کا کجریوال کا دعویٰ کھوکھلا نکلا: راہل گاندھی
کیا ختم ہو جائے گا عبادت گاہوں کا ایکٹ ؟ مودی حکومت کے موقف پر وزیر قانون کا بڑا اشارہ
مودی بجٹ میں مہنگائی کم کرنے کا منصوبہ بتائیں: کھڑگے
نتیش نے بہار کے نوجوانوں کی امیدوں کو مایوسی میں بدل دیا: تیجسوی