سہارنپور:14جنوری;اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے گاگل ہیڑی تھانہ علاقے میں قرض میں ڈوبے ایک دلت کنبے کے سربراہ نے بیوی اور تین بچوں کے ساتھ زہر کھاکر خودکشی کی کوشش کی۔ اس واقعہ میں بیوی اور ایک بچے کی موت ہوگئی جبکہ دیگر تین کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ ایس پی شہر ویوم جندل نے منگل کو بتایا کہ کوتوالی دیہات کے گاؤں نندی فیروز پور باشندہ معذور وکاس کمار(45) نے بیوی رجنی(35) اور تین بچوں پری، پلک، وویک کو زہریلی اشیاء کھلا دیا اور پھر خود بھی زہر کھا لیا۔ رجنی اور وویک کی موت ہوگئی جبکہ پرائیویٹ اسپتال میں بھرتی وکاس کمار کی حالت بے حد نازک بنی ہوئی ہے۔ پری اورپلک کو بچوں کے اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ جانکاری کے مطابق وکاس اور ان کی بیوی رجنی نے آٹھ فائنانس کمپنیوں سے پانچ لاکھ روپئے کا قرض لیا ہوا تھا۔ گذشتہ چھ مہینے سے کوئی قسط جمع نہیں کرپانے کی کی وجہ سے ان پر ان فائنانس کمپنیوں کا کافی دباؤ تھا اس سے تنگ آکر کل کسی وقت وکاس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ پولیس کے مطابق ایک ایک کر کے وکاس نے سبھی کو زہر دیا۔ اس کنبے کے سبھی لوگ گاگل ہیڑی تھانہ علاقے میں سڑک کنارے بے ہوشی کی حالت میں پڑے ملے۔ گاؤں ننہیڑا بڈڑھا کھیڑا باشندہ ٹیکسی ڈرائیور بابر نے ان لوگوں کو سڑک کنارے تڑپتا دیکھ سبھی کو اپنی کار سے سی ایچ سی ہروڑا میں داخل کرایا۔ ڈاکٹروں نے نازک حالت میں سبھی کو ضلع اسپتال میں میڈیکل کالج ریفر کردیا۔اسی دوران ڈیڑھ سالہ وویک نے دم توڑ دیا۔دیر رات رجنی کی بھی موت ہوگئی۔ وکاس اور دوبچوں کا علاج پرائیویٹ اسپتال میں چل رہا ہے۔
Source: uni urdu news service
امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ نو پیسے گر کر 86.89 پر آگیا
کشی نگر مسجد پر بلڈوزر کارروائی پر مایاوتی نے اٹھایا سوال، حکومت سے مذہبی تفریق پر روک لگانے کا مطالبہ
یکساں سول کوڈ پر اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے مرکز اور ریاست کو نوٹس بھیج کرجواب طلب کیا
شیو مندر میں گوشت ملنے کے بعد حیدرآباد میں کشیدگی
مدھیہ پردیش کے ماجد حسین نے جے ای ای مینس میں اسکور کیا 99.99 پرسنٹائل
طالبہ نے 20 ویں منزل سے چھلانگ لگا دی، وجہ سامنے آگئی
ملی ٹنسی سے تعلق ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ دینے سے انکار کرنے کے متعلق عدالت عالیہ کا فیصلہ امید افزا:میر واعظ عمر فاروق
’بیوی اگر آئی ایس آئی ایجنٹ، تو میں را ایجنٹ‘، وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کے الزام پر گورو گگوئی کا جوابی حملہ
مسلمانوں کو بی سی میں شامل کیا گیا تو پورا ہندو سماج بغاوت کرے گا: مرکزی وزیر بنڈی سنجے
راجستھان میں مسافر بس ٹریلر سے ٹکرا ئی، تین افراد کی موت
تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، تین خواتین جاں بحق، ایک درجن سے زائد زخمی
پی ایم مودی فرانس کے بعد امریکہ پہنچے، انٹیلی جنس چیف تلسی گبارڈ سے ملاقات کی
کرکٹر رشبھ پنت کی جان بچانیوالے شخص نے گرل فرینڈ کے ہمراہ زہر کھا لیا
وقف بل: اوم برلا نے ’اختلافی نوٹ‘ شامل کرنے کی دی اطلاع