گوگل نے اسرائیلی حکومت سے 4 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا معاہدہ کر لیا۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے اشتہاری مہم معاہدے میں شامل ہے۔ ڈراپ سائٹ نیوز کے مطابق گوگل مارچ سے اسرائیلی پروپیگنڈا اشتہارات چلا رہا ہے جس میں غزہ میں بھوک کی تردید اور متنازع جی ایچ ایف کو فروغ دیا جارہا ہے۔ 6ماہ کے معاہدے کے تحت گوگل اسرائیلی حکومت کے بیانیے کو آگے بڑھا رہا ہے۔ جون کے آخر میں طے پانے والے معاہدے میں گوگل کو کلیدی شراکت دار قرار دیا گیا ہے۔ اشتہاری مہم اس وقت شروع ہوئی جب اسرائیل نے 2 مارچ کو غزہ میں امداد روک دی تھی۔ اسرائیلی حکومت کے اشتہارات میں بھوک کی تردید کے پیغامات وسیع پیمانے پر پھیلائے گئے۔ اسرائیلی حکومتی دستاویزات میں اشتہارات کو ’ہسبارا‘ یعنی پروپیگنڈا قرار دیا گیا۔ ریکارڈ کے مطابق اسرائیل نے امریکی کمپنی ایکس پر بھی 30 لاکھ ڈالر کے اشتہارات دیئے۔ اسرائیل نےفرانسیسی اسرائیلی پلیٹ فارم آؤٹ برین ٹیڈز پر بھی 21لاکھ ڈالرخرچ کیے۔ گزشتہ سال بھی اسرائیلی اشتہارات اقوام متحدہ اور غزہ حکام کو بدنام کرنےکی کوشش میں لگے۔ جولائی میں گوگل پر اسرائیلی حکومتی اشتہار میں یو این پر امداد روکنےکا الزام لگایا گیا۔
Source: Social media
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں
اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ، حماس رہنما خلیل الحیہ شہید، عرب میڈیا