International

افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت

افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت

افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ صوبہ کنڑ میں م ’سینکڑوں افراد ہلاک چکے ہیں‘ جبکہ بہت سے افراد زخمی ہیں۔ انادولو ایجنسی نے افغانستان کی وزارت اطلاعات کے حوالے سے بتایا کہ 250 سے زائد افراد ہلاک اور 500 زخمی لوگ ہوئے ہیں۔ زلزلے سے کنڑ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے لاشوں کو منتقل کرنے کے ذمہ دار ایک طالبان عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایک گاؤں میں 21 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب بھی صوبے کے کئی اضلاع میں آفٹر شاکس محسوس کیے جا رہے ہیں۔ کنڑ صوبے کے ایک اور عہدیدار نے کہا بتایا ہے کہ بہت بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق، اتوار کی شب 11 بج کر 47 منٹ پر مشرقی افغانستان میں آنے والے زلزلے کی گہرائی محض آٹھ کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے بعد سے اب تک کم از کم تین آفٹر شاکس آچکے ہیں جن کی شدت 4.5 اور 5.2 کے درمیان تھی۔ یو ایس جی ایس کا کہنا ہے کہ اس کے اندازوں کے مطابق، بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق، اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے والے زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، مری، پشاور، ایبٹ آباد، اٹک سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ طالبان حکام نے امدادی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ دور دراز پہاڑی علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مدد فراہم کریں۔ افغانستان کے صوبہ کنڑ کے پولیس چیف نے بی بی سی کو بتایا کہ سیلاب اور زلزلے کے آفٹر شاکس کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے علاقے میں سڑکیں بند ہیں۔ تاہم اس مرحلے پر، کوئی بھی صحیح اعداد و شمار فراہم نہیں کر سکتا کیونکہ متاثرہ علاقے دور دراز ہیں اور ان تک پہنچنا مشکل ہے۔ کچھ علاقوں میں موبائل نیٹ ورک کام نہیں کر رہے جبکہ دیگر علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث رابطہ سڑکیں منقطع ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امدادی کارروائیاں صرف ہوائی راستے سے کی جا سکتی ہیں۔ طالبان حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس وسائل محدود ہیں اور وہ متاثرہ علاقوں تک ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی اداروں سے مدد کی درخواست کر رہے ہیں۔ کنڑ صوبے کے دو ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ آج صبح کم از کم چار ہیلی کاپٹر طبی عملے کو لے کر کنڑ کے علاقے وادی مزار پہنچے پہنچے ہیں۔ یہ زلزلے سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں ایک ہے جہاں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہیں۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments