International

غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے

غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے

مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے۔ امریکا اور ثالثوں نے غزہ امن معاہدے پر جامع دستاویز پر دستخط کیے۔ ڈونلڈٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی صدارت میں ہونے والے غزہ سمٹ میں غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر کے صدور نے دستخط کیے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے سمٹ میں سربراہی خطاب میں قطر، ترکیہ اور مصر کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور امن معاہدے میں کردار ادا کرنے پر ثالث ممالک کے رہنماؤں کی کوششوں کو سراہا۔ ٹرمپ نے مصری صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں شاندار انسان قرار دیا اور کہا کہ ایسے رہنماؤں کی کاوشوں سے خطے میں امن کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ امن منصوبہ غیرمعمولی طور پر کامیاب ہو رہا ہے اسرائیل اور حماس کے درمیان فائربندی انتہائی کامیابی سےجاری ہے ہمارے پاس اہم موقع ہے کہ ہم پرانے جھگڑوں اور تلخ نفرتوں کو پیچھے چھوڑ دیں اور یہ اعلان کریں کہ ہمارا مستقبل ماضی کی نسلوں کی لڑائیوں کے زیرِ اثر نہیں ہوگا۔ قبل ازیں اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو میں مشرق وسطیٰ کے امیر ممالک حصہ لیں گے، نعمیر نو کے لیے بورڈ آف پیس میں ہر کوئی شامل ہونا چاہتا ہے اور مجھے سربراہ دیکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے یہ ملک دنیا کے امیر ممالک میں شامل ہیں۔فلسطینیوں کے پاس بہترین موقع ہے تشدد کے بجائے امن کا راستہ چن سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ پلان اسرائیل کے لیے خطرہ بننے والے حماس ک مکمل خاتمہ ہے، اسرائیل جیت گیا ہے اب مشرق وسطیٰ میں امن ہونا چاہیے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments