سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی گئی۔ قرارداد میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور غزہ میں عبوری حکومت کے قیام کے نقاط بھی شامل ہیں۔ 15 رکنی سلامتی کونسل میں سے 13 ارکان نے امریکی منصوبے کے حق میں ووٹ دیا، جس کا امریکی صدر ٹرمپ نے استقبال کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ منصوبہ "پوری دنیا میں مزید امن" کا باعث بنے گا۔ روس اور چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، تاہم انہوں نے اسے ویٹو نہیں کیا۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ "بورڈ آف پیس جس کی سربراہی میں کروں گا، کو تسلیم کیا جانا اور اس کی توثیق کیا جانا اقوام متحدہ کی تاریخ کی سب سے بڑی منظوری کے طور پر درج جائے گا اور یہ پوری دنیا میں مزید امن کا باعث بنے گا۔" تاہم حماس، جسے قرارداد کے ذریعے غزہ میں کسی بھی انتظامی کردار سے باہر کر دیا گیا ہے، نے کہا کہ یہ قرارداد فلسطینیوں کے "سیاسی اور انسانی مطالبات اور حقوق" کو پورا نہیں کرتی۔ یہ قرارداد جس میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے نتیجے میں کئی بار نظر ثانی کی گئی، امریکی صدر کے اس منصوبے کی "توثیق" کرتی ہے، جس نے اسرائیل اور حماس کے درمیان 10 اکتوبر کو جنگ زدہ ساحلی پٹی غزہ میں ایک نازک جنگ بندی کی شروعات کی۔ دو سال کی لڑائی کے بعد غزہ کی پٹی بڑی حد تک ملبے میں تبدیل ہو گئی ہے۔ یہ امن منصوبہ ایک بین الاقوامی استحکام فورس ( کے قیام کی اجازت دیتا ہے جو اسرائیل اور مصر اور نئی تربیت یافتہ فلسطینی پولیس کے ساتھ مل کر سرحدی علاقوں کو محفوظ بنانے اور غزہ کی پٹی کو غیر فوجی خطہ بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔ آئی ایس ایف کو "غیر ریاستی مسلح گروہوں سے ہتھیاروں کے مستقل خاتمے،" شہریوں کی حفاظت اور انسانی امداد کے راستوں کو محفوظ بنانے پر کام کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔ یہ منصوبہ ایک "بورڈ آف پیس" کی تشکیل دینے کی بھی اجازت فراہم کرتا ہے، جو غزہ کے لیے ایک عبوری گورننگ باڈی ہوگی جس کی صدارت امریکی صدر ٹرمپ کریں گے۔ اس عبوری گورننگ باڈی کا مینڈیٹ 2027 کے آخر تک جاری رہے گا۔ متضاد زبان میں قرارداد میں مستقبل میں ممکنہ فلسطینی ریاست کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ امریکی مندوب نے کہا کہ تاریخی اور تعمیری قرارداد منظور ہوئی ہے، مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، یواے ای، ترکیے، انڈونیشیا اور پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ امریکی مندوب کا کہنا تھا کہ ہم سب اکٹھے ہوئے، صورتحال کی سنگینی کا ادراک کیا اور اقدامات کیے، غزہ کے استحکام کے لیے آج کی قرارداد اہم ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی