International

افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی

افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی

افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں گزشتہ شب آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 800 سے زیادہ افراد ہلاک اور 2500 زخمی ہوگئے ہیں۔ پیر کو کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ’کنڑ میں 800 افراد ہلاک اور 2500 زخمی ہیں جبکہ ننگرہار میں بھی زلزلے سے 12 افراد ہلاک اور 255 زخمی ہوئے۔‘ زلزلے کے نیتجے میں سینکڑوں مکانات تباہ ہو گئے۔ وزرات داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چھ تھی۔ نیوز چینل طلوع کی رپورٹ میں امریکی جیولوجیکل سروے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات مختلف ممالک میں آنے والے زلزلے کا مرکز کنڑ صوبے میں تھا۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے کنڑ، نرگال، ساؤکے، وتاپور، منگوئی اور چاپا دارا کے علاقوں میں ہلاکتیں ہوئیں اور مقامی لوگ زخمی ہوئے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مرنے اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے اور اس وقت بھی مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور ملبے تلے دبنے والے لوگوں کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ضلع نرگول کے مختلف دیہات میں اب بھی لوگ ملبے نیچے دبے ہوئے ہیں جن کے بارے میں حکام کا اندازہ ہے کہ یہ تعداد 100 سے زائد ہو سکتی ہے۔ ان علاقوں کے رہائشیوں کی جانب سے دوسرے علاقوں کے مکینوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ان کی مدد کے پہنچیں۔ رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع، داخلہ اور صحت کی وزارتوں کی امدادی ٹیمیں علاقوں میں پہنچ چکی ہیں اور زخمیوں کو ہوائی جہاز کے ذریعے ننگرہار کے ہسپتال میں پہنچایا جا رہا ہے۔ افغانستان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے رات کو زلزلے کے بعد جاری کیے گئے بیان میں کہا تھا کہ لوگوں کو بچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments