National

اتراکھنڈ میں بس کے کھائی میں گرنے سے چھ مسافروں کی موت

اتراکھنڈ میں بس کے کھائی میں گرنے سے چھ مسافروں کی موت

دہرادون، 12 جنوری : اتراکھنڈ کے پوڑی ضلع کے سری نگر علاقے میں دہلچوری کے قریب اتوار کو ایک مسافر بس کے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گرنے سے 6 مسافروں کی موت ہو گئی جبکہ 8 زخمیوں کو سری نگر کے اعلیٰ مرکز اور بقیہ 09 افراد کو پوڑی ضلع اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کے کمانڈنٹ ارپن یادوونشی نے کہا کہ آج پوڑی ضلع کے ضلع کنٹرول روم سے اطلاع ملی کہ دہلچوری کے قریب ایک بس کنٹرول کھو بیٹھی اور 100 میٹر گہری کھائی میں جا گری ۔ اس پر سری نگر اور ایس ڈی آر ایف کی ستپولی چوکیوں سے امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ کے لیے روانہ ہوگئیں۔ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر حادثے کا شکار گڑھوال بس آپریٹر یونین کی بس نمبر یو کے 12 پی بی 0177 میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کے لیے آپریشن شروع کیا۔ مسٹر یادوونشی کے مطابق بس پوڑی سے دہل چوری جا رہی تھی۔ جس میں کل 28مسافر سوار تھے۔ وزیر اعلیٰ دھامی نے بس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اس افسوسناک واقعہ پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments