National

منی پور میں آسام رائفلز کے کیمپ پر گاؤں والوں کا حملہ، کیمپ کو نقصان پہنچا

منی پور میں آسام رائفلز کے کیمپ پر گاؤں والوں کا حملہ، کیمپ کو نقصان پہنچا

امپھال، 12 جنوری : منی پور کے کامجونگ ضلع میں گاؤں والوں نے آسام رائفلز کے ایک عارضی کیمپ پر حملہ کرکے اسے بری طرح نقصان پہنچایا۔ یہ اطلاع اتوار کو مقامی ایم ایل اے لیشیو کیشنگ نے دی۔ آسام رائفلز کے جوانوں نے ہفتہ کو ہونگبی گاؤں میں مشتعل ہجوم پر قابو پانے کے لیے فائرنگ کی، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گاؤں والوں اور آسام رائفلز کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب جوانوں نے ہفتہ کو لکڑی لے جانے والی گاڑیوں کو روکا۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ لکڑی گھر بنانے کے لیے ہے۔ اس کے بعد گاؤں والوں کی بڑی تعداد نے آسام رائفلز کے کیمپ پر حملہ کر دیا۔ کیمپ پر حملے کے بعد مسٹر کیشنگ وہاں پہنچے اور آسام رائفلز کے دستوں کے ساتھ بات چیت کی تاہم تنازع کا کوئی حل نہیں نکل سکا۔ مسٹر کیشنگ نے کہا کہ لکڑی کی نقل و حرکت کو روکنا محکمہ جنگلات کی ذمہ داری ہے، آسام رائفلز کی نہیں۔ گاؤں والے اب بھی علاقے میں موجود ہیں اور حالات بدستور کشیدہ ہیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments