National

سگڑی جلا کر سو رہے خاندان کے تین افراد کی موت

سگڑی جلا کر سو رہے خاندان کے تین افراد کی موت

الور 12 جنوری : راجستھان میں خیرتھل تجارا ضلع کے بھیواڑی کے پھول باغ تھانہ علاقے میں سگڑی(ایک چولہا جو کھانا پکانے کے لیے استعمال ہوتا ہے) جلا کر سو رہے ایک خاندان کے تین افراد کی موت ہوگئی ہے۔ پھول باغ تھانے کے معاون سب انسپکٹر نریش نے اتوار کو بتایا کہ بہار کے رہائشی 50 سالہ دھننجے اپنے بیٹے انکیت کے ساتھ منیش کالونی میں رہتا تھا۔ ہفتے کی رات وہ اپنے بیٹے انکیت اور پڑوس کے ایک لڑکے کے ساتھ سو گیا۔ زیادہ سردی ہونے کی وجہ سے کمرے میں سگڑی جلائی اور تینوں سو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ رات کے وقت جلتی سگڑی سے گیس بنی اور تینوں بے ہوش ہوگئے۔ بے ہوشی کی حالت میں ہی دیر رات تینوں کی دم گھٹنے سے موت ہوگئی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments