National

اسپاڈیکس مشن تکمیل کے قریب ہے: اسرو

اسپاڈیکس مشن تکمیل کے قریب ہے: اسرو

بنگلور، 12 جنوری (; ہندستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے اتوار کے روز اسپاڈیکس (اسپیس ڈاکنگ ایکسپریمنٹ) مشن کی پیشرفت کے بارے میں دلچسپ اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی ڈاکنگ ایونٹ اپنی تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے۔ اسرو نے 'ایکس' پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں انکشاف کیا کہ "15 میٹر کے فاصلے پر ہم ایک دوسرے کو زیادہ واضح طور پر دیکھتے ہیں، ہم دلچسپ 'مصافحہ' کے لیے صرف 50 فٹ کے فاصلے پر ہیں"۔ یہ مشن ہندوستان کے خلائی پروگرام کا اہم سنگ میل ہے، جس کا مقصد مدار میں خودکار ڈاکنگ کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا ہے، جو انسانی خلائی پرواز اور گہرے خلائی مشن سمیت جدید خلائی تحقیق کے لیے ایک اہم ٹیکنالوجی ہے۔ اسپاڈیکس پر اسرو کے مشن کنٹرول کی طرف سے گہری نظر رکھی جارہی ہے اور سائنسدان کامیاب ڈاکنگ کی پیش رفت حاصل کرنے کے بارے میں پر امید ہیں۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ "یہ ہماری انجینئرنگ اور اختراع کا ثبوت ہے، جو جدید خلائی ٹیکنالوجی میں ہندوستان کی قیادت کرنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔" مزید اپ ڈیٹس کا انتظار ہے کیونکہ مشن ڈاکنگ ترتیب کے آخری مرحلے میں داخل ہورہا ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments