National

اٹاوہ:تین بچوں کی موت سے دلبرداشتہ والد نے کی خودکشی

اٹاوہ:تین بچوں کی موت سے دلبرداشتہ والد نے کی خودکشی

اٹاوہ:13جنوری: اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے سول لائن علاقے میں اپنے تین بچوں کی موت سے دلبرداشتہ ایک ولد نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ سینئر ایس پی سنجے کمار نے پیر کو بتایا کہ علاقے کے ڈونڈ پورا گاؤں باشندہ سکھ ویر یادو(45) نے گولی مار کر خودکشی کرلی۔ جانچ میں پتہ چلا ہے کہ 2022 میں سکھ بیر کے تین بچوں کی ڈینگو بخار کی وجہ سے موت ہوگئی جس کے بعد سے وہ کافی مایوس رہتا تھا۔ سکھ بیر کی بیوی اپنی رشتہ داری میں فیروزآباد گئی ہوئی تھی۔ بیوی کی غیر موجودگی میں سکھ بیر نے گولی مار کر گھر کے اندر جان دے دی۔ متوفی کے بھتیجے سکیش یادو نے بتایا کہ گذشتہ رات اسے تقریبا ساڑھے آٹھ بجے گولی چلنے کی آواز سنائی دی۔ موقع پر جاکر دیکھا تو ان کے سینے میں گولی لگی تھی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments