شراب پی کر آنے والے دولہے کو بغیر دلہن کے واپس جانا پڑا جب لڑکی کی ماں نے کھلے عام اعلان کیا کہ ’میں اپنی بیٹی ایسے شخص کے حوالے نہیں کر سکتی۔‘ واقعہ بینگلورو کے علاقے میں پیش آیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس پر دلہن کی والدہ کے اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔ دولہا اور اس کے دوست شادی کی رسومات کے لیے منڈپ پر پہچے تو لڑکی ماں کو فوراً انداز ہو گیا کہ وہ نشے میں ہیں، جس پر انہوں نے اسی وقت ایکشن لیا۔ ویڈیو میں دلہن کی ماں کو ہاتھ جوڑ کر دولہے والوں کو واپس جانے کی درخواست کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ ’ابھی سے ایسے تیور ہیں تو آگے میری بیٹی کے مستقبل کا کیا ہو گا۔‘ کچھ لوگ صورت حال کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم حتمی فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب نشے میں دھت دولہے نے آرتی کی تھالی کو اٹھا کو زمین پر پٹخ دیا۔ جس پر دلہن کی والدہ ان سے کہتی ہیں کہ ’آپ لوگ چلے جائیں۔‘ اس ویڈیو پر تبصروں میں زیادہ تر صارفین لڑکی کی ماں کے اقدام کو سراہتے نظر آتے ہیں کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی خاطر نامناسب رویے کے خلاف ٹھوس موقف اپنایا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’مجھے اچھا لگا کہ انڈین خواتین اپنے بچوں کے لیے کھلے عام سٹینڈ لینا شروع ہو گئی اور ان کو اس کی پرواہ نہیں کہ لوگ کیا کہیں گے۔ ہمیں ایسا مزید کرنے کی ضرورت ہے۔‘ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں انہوں نے اپنی بیٹی کے لیے ایک بہترین کام کیا ہے اگر کوئی شخص شادی کے دن کھلے عام ایسا کر سکتا ہے تو وہ آگے بھی ہمیشہ ایسا ہی کرے گا۔‘ انسٹاگرام کے ایک صارف نے خاتون کے اس جملے کو ’زبردست‘ قرار دیتے ہوئے دوبارہ لکھا کہ ’انہوں نے کہا کہ میں آپ سے اپنی بیٹی کی شادی نہیں کرنا چاہتی اور نہ ہی اپنے خاندان میں داخل ہونے دینا چاہتی ہوں۔‘
Source: social media
دہلی اسمبلی انتخابات: ٹکٹ نہ ملنے پر بی جے پی میں بغاوت، کئی رہنما ناراض
اسٹیو جاب کی اہلیہ کمبھ میلے میں بیمار
نارائنن نے اسرو کے نئے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا
ہندستان کو حقیقی آزادی تب ملی جب ایودھیا میں رام مندر کی پران پرتشٹھا ہوئی- موہن بھاگوت
سہارنپور:ایک ہی کنبے کے پانچ اراکین نے کھایا زہر، ماں بیٹے کی موت
روسی کمپنیوں پرامریکی پابندیاں، بھارت نے روس سے تیل کیروسی کمپنیوں پرامریکی پابندیاں، بھارت نے روس سے تیل کی نئی خریداری روک دی
نتیش نے بہار کے نوجوانوں کی امیدوں کو مایوسی میں بدل دیا: تیجسوی
جونپور:دلت میاں۔بیوی کے موت کے معاملے میں کھیت مالک گرفتار
سپریم کورٹ نے بہار پبلک سروس کمیشن 70ویں مشترکہ مسابقتی امتحان کی منسوخی کی درخواست مسترد کردی
عصمت دری معاملہ: طویل مدت سے جیل میں بند آسارام کو سپریم کورٹ نے ضمانت دینے کا سنایا فیصلہ