اجمیر، 25 دسمبر: راجستھان کے اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین حسن چشتی کا 813 واں سالانہ عرس 28 دسمبر کو جھنڈے کی رسم کے ساتھ شروع ہوگا اور ماہ رجب کا چاند نظر آنے پر عرس کی رسومات باقاعدہ 2 یا 3 جنوری 2025 سے شروع ہوجائیں گی۔ عرس کا پروگرام درگاہ کمیٹی اور خادمین کی تنظیم انجمن نے جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق اجمیر درگاہ شریف کے 85 فٹ بلند دروازہ پر عرس پر جھنڈا چڑھانے کی رسم 28 دسمبر کو ہوگی۔ بھیلواڑہ کے لال محمد غوری خاندان کے رکن پوتے فخرالدین غوری کی صدارت میں جھنڈا پیش کریں گے۔ اس سے قبل درگاہ گیسٹ ہاؤس سے جھنڈے کا جلوس شروع ہوگا، جو لنگر خانہ گلی- درگاہ بازار ہوتے ہوئے درگاہ کے نظام گیٹ پر پہنچے گا اور پھر بلند دروازہ پر روشنی سے پہلے جھنڈا چڑھایا جائے گا۔ دہلی مہرولی سے روانہ ہوچکا قلندروں اور ملنگوں کا جتھا اجمیر شریف پہنچ کرروایتی انداز میں31 دسمبر کوچڑھیاں اور جھنڈے پیش کرے گا۔ انجمن کمیٹی کی جانب سے قلندر اور ملنگ کے جتھے کا استقبال کیا جائے گا۔ سالانہ عرس کے پیش نظر سکیورٹی اور دیگر انتظامی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ضلع کلکٹر لوک بندھ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ وندیتا رانا نے پوری ٹیم کے ساتھ دو بار درگاہ کمپلیکس کا معائنہ کیا ہے۔
Source: uni urdu news service
انڈیا اتحاد سے کانگریس کو نکالنے پر دیگر جماعتوں سے بات کرے گی عام آدمی پارٹی
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ دہلی کے ایمس میں داخل
سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کا انتقال
پولیس نے بڑے واقعہ کو ہونے سے روک دیا: مان
کینٹر اور کار کی ٹکر میں 5 افراد کی موت، 2 زخمی
مجھے تنہا بھی سنبھل جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے: راہل
ممبئی: پانی کی ٹانکی پھٹنے سے نو 9 سالہ بچی کی موت
عام آدمی پارٹی کونسلر پرینکا اپنے حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل
ضعیف خاتون کی موت، لاش گھر میں لانے سے رشتہ داروں کاانکار،تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں انسانیت سوز واقعہ
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
جھنڈے کی رسم کے ساتھ 28 دسمبر کو اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین حسن چشتی عرس کا آغاز
کرائے کے اساتذہ رکھنے پر دو اساتذہ معطل
مکمل سرکاری اعزاز، تین توپوں کی سلامی کے ساتھ شیام بینیگل کی آخری رسومات ادا
عارف محمد خان بہار کے نئے گورنر، سابق آرمی چیف وی کے سنگھ میزورم کے گورنر ہوں گے