National

راجستھان کے کرولی میں بس اور کار میں تصادم، 5 افراد ہلاک، 14 سے زائدافراد زخمی

راجستھان کے کرولی میں بس اور کار میں تصادم، 5 افراد ہلاک، 14 سے زائدافراد زخمی

راجستھان کے کرولی میں بدھ کی صبح بس اور کار کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ہے۔ اس حادثے میں کارمیں سوار 5 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ جب کہ بس میں سوار ک15 مسافر بھی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، اس واقعہ کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ لوگوں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پرجمع ہو گئی۔ کرولی میں سڑک حادثہ کا یہ واقعہ اتنا شدید تھا کہ کار کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس ٹیم نے مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا۔ اسپتال میں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے ہلاک افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا دیں۔ اس کے علاوہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments