National

کینٹر اور کار کی ٹکر میں 5 افراد کی موت، 2 زخمی

کینٹر اور کار کی ٹکر میں 5 افراد کی موت، 2 زخمی

چورو، 4 دسمبر : راجستھان میں چورو ضلع کے سردارشہر تھانہ علاقے میں میگا ہائی وے پر ایک کینٹر اور کار کے درمیان ٹکر میں پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ جے یادو نے بتایا کہ بوکنسر کے قریب میگا ہائی وے پر دیر رات تقریباً 2.30 بجے ایک کینٹر اور کار کے درمیان زبردست ٹکرہوئی۔ جس کی وجہ سے کار میں سوار پانچ افراد کلی موت اور کینٹر ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت کملیش (26)، نند لال (23)، پون کمار، راکیش کمار (33) ساکن راجسر اور سیکر کے رہنے والے دھنراج کے طور پر کی گئی ہے۔ سبھی مہلوکین ایک کار میں سفر کر رہے تھے، جو سردارشہر سے ہنومان گڑھ کی طرف جا رہی تھی۔ پولیس نے سبھی مہلوکین کی لاشیں اسپتال کے مردہ خانے میں رکھوا دی ہیں۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments