National

سونبھدر:اجتماعی عصمت دری کے 5ملزمین گرفتار

سونبھدر:اجتماعی عصمت دری کے 5ملزمین گرفتار

سونبھدر:04دسمبر: اترپردیش کے ضلع سونبھدر کے رائے پور علاقے میں پولیس نے ایک لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرنے کے معاملے میں پانچ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ سینئر ایس پی تربھون ناتھ ترپاٹھی نے بدھ کو بتایا کہ علاقے کے ایک گاؤں باشندہ خاتون نے 30نومبر کو پولیس کو تحریری شکایت کے ذریعہ مطلع کیا کہ اس کی 19سالہ بیٹی گذشتہ 28/29 نومبر کی رات ایک بجے سے گھر سے لاپتہ ہے۔ اطلاع پر تھانہ رائے پور میں گمشدگی کی عرضی درج کرائی گئی۔ لڑکی کو منگل کو برآمد کرلیا گیا۔ متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ رات میں اس کو گھر سے لے جا کر نیرج یادو(19)، امیش یادو(20) شیام سندر یادو(20)، وملیش پاسوان اور بندو گپتا نے اس کے ساتھ عصمت دری کی۔ متاثرہ کے بیان کی بنیاد پر پولیس نے منگل کو دفعات 351(2)،333اور70(01) بی این ایس کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے بدھ کو سبھی پانچ ملزمین کو گرفتار کرلیا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments