National

ایس پی وفد کو سنبھل تشدد کے ملزمین سے ملنے کی اجازت دینے پر جیل کے دو اہلکار معطل

ایس پی وفد کو سنبھل تشدد کے ملزمین سے ملنے کی اجازت دینے پر جیل کے دو اہلکار معطل

مرادآباد: جیل مینوئل کی خلاف ورزی کرنے اور 24 نومبر کو اتر پردیش کے سنبھل میں جامع مسجد کے سروے کے دوران ہوئے تشدد معاملہ میں گرفتار ملزمین سے اپوزیشن سماج وادی پارٹی کے وفد کو ملنے کی اجازت دینے پر جیل کے دو اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل (جیل انتظامیہ اور اصلاحاتی خدمات) پی وی راماستری نے دونوں اہلکاروں کی شناخت مراد آباد جیل کے جیلر وکرم سنگھ یادو اور ان کے نائب پروین سنگھ کے طور پر کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ پی پی سنگھ کے خلاف ایک رپورٹ ریاستی حکومت کو کارروائی کے لیے بھیجی گئی ہے کیونکہ وہ گروپ اے کے افسر ہیں۔ راماستری نے کہا کہ یہ کارروائی ڈپٹی انسپکٹر جنرل (جیل) کنتل کشور کی تحقیقات کے بعد کی گئی اور یہ پایا کہ دستور کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ پیر کو ایس پی کے وفد جس میں سابق رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن، قانون ساز نواب جان خان اور چودھری سمرپال سنگھ نے سنبھل تشدد میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار 27 لوگوں سے ملاقات کرنے مرادآباد جیل کا دورہ کیا تھا۔ جیل کے دورے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ایس پی لیڈروں نے دعویٰ کیا کہ ملزمین کو بے تحاشہ مارا پیٹا گیا جبکہ انہوں نے ملزمین کی قانونی مدد کا بھی وعدہ کیا۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments