نئی دہلی، 04 دسمبر: سپریم کورٹ نے بدھ کو اتر پردیش حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اتر پردیش گینگسٹرس اینڈ اینٹی سوشل ایکٹیویٹیز (روک تھام) ایکٹ پر جواب طلب کیا ہے۔ جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس کے وی وشواناتھن کی بنچ نے کہاکہ ’’یہ ایکٹ 'سخت' لگتا ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ تبصرہ الہ آباد ہائی کورٹ کے مئی 2023 کے حکم کو چیلنج کرنے والے ایک شخص کی اپیل پر کیا جس میں اس ایکٹ کو نافذ کیا گیا تھا۔ ہائی کورٹ نے کاس گنج کی ضلعی عدالت میں زیر التواء ایکٹ کے تحت ان کے خلاف کارروائی کو منسوخ کرنے کی ان کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ گزشتہ سال نومبر میں سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے اتر پردیش حکومت اور دیگر سے درخواست پر جواب طلب کیا تھا۔ عدالت نے ایک عبوری حکم بھی جاری کیا جس میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کوئی تعزیری کارروائی نہیں کی جائے گی۔ درخواست گزار کے وکیل نے آج دلیل دی کہ ان کے موکل پر گنگا ندی میں غیر قانونی کان کنی کے الزام میں 1986 ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسی طرح کے الزامات پر ایک ایف آئی آر پہلے ہی درج کی جا چکی ہے، جس میں درخواست گزار پر ایک ہی جرم کے لیے دو مرتبہ فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ انہوں نے 1986 کے ایکٹ کی مخصوص دفعات کا حوالہ دیا۔ سپریم کورٹ نے کہاکہ "اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے عدالت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایکٹ کی بعض دفعات کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی ایک علیحدہ درخواست پر فیصلہ زیر التوا ہے۔‘‘ 29 نومبر کو عدالت عظمیٰ نے ایکٹ کی مخصوص دفعات کے آئینی جواز پر سوال اٹھانے والی ایک علیحدہ درخواست کی سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی۔
Source: uni news
مجھے تنہا بھی سنبھل جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے: راہل
تلنگانہ میں زائد از 30سال بعد زلزلے کے جھٹکے۔مُلگ ضلع میں 5.3شدت۔ حیدرآباد اورتلنگانہ کے دیگر علاقے بھی متاثر
کینٹر اور کار کی ٹکر میں 5 افراد کی موت، 2 زخمی
کسانوں کے معاملے پر کانگریس ہنگامہ
دربار صاحب سیوادار پر حملہ، بادل پر نہیں: جتھیدار
پولیس نے بڑے واقعہ کو ہونے سے روک دیا: مان