National

دربار صاحب سیوادار پر حملہ، بادل پر نہیں: جتھیدار

دربار صاحب سیوادار پر حملہ، بادل پر نہیں: جتھیدار

امرتسر، 04 دسمبر :) اکال تخت کے جتھیدار گیانی رگھبیر سنگھ نے بدھ کے روز کہا کہ شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل پر حملہ نہیں بلکہ دربار صاحب سیوادار پر حملہ تھا۔ اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے پنجاب حکومت سے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب دمدمہ صاحب کے جتھیدار گیانی ہرپریت سنگھ نے بھی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی بے خوف ہوکر دربار صاحب آتا ہے اور کسی پر حملہ کرنا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ واضح رہے کہ سابق نائب وزیر اعلیٰ جو صبح گولڈن ٹیمپل کے گیٹ پر سیوادار کی حیثیت سے ڈیوٹی پر تھے، اسی دوران قتل کے مقصد سے فائرنگ کی کوششوں میں بال بال بچ گئے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments