چنڈی گڑھ، 04 دسمبر : شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل کے قتل کی کوشش کے واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان نے کہا کہ پنجاب پولیس نے ایک بڑا واقعہ ہونے سے روک دیا ہے۔ مسٹر مان نے سوشل میڈیا 'ایکس' پر لکھا کہ پنجاب پولیس کی جلد بازی کا نتیجہ ہے کہ ریاست اور اس کے عوام کو بدنام کرنے کی سازش ناکام ہو گئی ہے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو موقع سے گرفتار کر کے بڑی کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہاکہ "میں پولیس کی فوری حرکت کی تعریف کرتا ہوں، میں سکھبیر بادل جی پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔" وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے پولیس کو فوری طور پر واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔
Source: uni urdu news service
مجھے تنہا بھی سنبھل جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے: راہل
تلنگانہ میں زائد از 30سال بعد زلزلے کے جھٹکے۔مُلگ ضلع میں 5.3شدت۔ حیدرآباد اورتلنگانہ کے دیگر علاقے بھی متاثر
کینٹر اور کار کی ٹکر میں 5 افراد کی موت، 2 زخمی
کسانوں کے معاملے پر کانگریس ہنگامہ
دربار صاحب سیوادار پر حملہ، بادل پر نہیں: جتھیدار
پولیس نے بڑے واقعہ کو ہونے سے روک دیا: مان