National

مجھے تنہا بھی سنبھل جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے: راہل

مجھے تنہا بھی سنبھل جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے: راہل

نئی دہلی، 04 دسمبر : کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ اتر پردیش کے سنبھل جانا چاہتے ہیں اور متاثرین کے اہل خانہ سے مل کر تعزیت کا اظہار کرنا چاہتے ہیں، لیکن انہیں تنہا بھی جانے نہیں دیا جارہا ہے۔ مسٹر راہل گاندھی نے بدھ کو کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے طور پر یہ ان کا آئینی حق ہے لیکن حکومت ان کے آئینی حق کو بھی نظر انداز کر رہی ہے اور انہیں جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئین کے تحفظ کے لیے لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ’’ہم محفوظ طریقے سے جانے کی کوشش کر رہے ہیں، پولیس ہمیں جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے جانا میرا حق ہے لیکن پھر بھی وہ مجھے روک رہے ہیں۔ مسٹر گاندھی نے کہاکہ ''میں نے کہا تھا کہ میں اکیلے جانے کو تیار ہوں لیکن اسے بھی قبول نہیں کیا گیا۔ یہ قائد حزب اختلاف کے حقوق کے خلاف ہے، یہ آئین کے خلاف ہے، مجھے میرے آئینی حقوق نہیں دیے جا رہے۔ یہ ہے نیا ہندوستان… یہ ہے آئین کو ختم کرنے کا ہندوستان۔ لیکن ہم لڑتے رہیں گے۔‘‘

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments