National

کسانوں کے معاملے پر کانگریس ہنگامہ

کسانوں کے معاملے پر کانگریس ہنگامہ

نئی دہلی، 4 دسمبر :کانگریس اور کچھ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بدھ کو راجیہ سبھا میں کسانوں کے معاملے پر ہنگامہ کیا۔ چیرمین جگدیپ دھنکھرڑنے صبح ایوان کی میز پر ضروری دستاویزات رکھنے کے بعد وقفہ صفر کے دوران ’چیئرمین کی اجازت سے اٹھائے گئے معاملے‘ کے تحت متعلقہ رکن کا نام پکارا تو کانگریس اور اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان کسانوں کو کم از کم امدادی قیمت کی گارنٹی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کرنے لگے۔ جب کانگریس کے ارکان نعرے لگاتے ہوئے اسپیکر کی نشست کے سامنے آئے تو مسٹر دھنکھڑ نے ان ارکان کے نام کی نام کی نشاندہی کرنے کا انتباہ دیا۔ اس کے بعد کانگریس کے پرمود تیواری نے کہا کہ کسانوں کے معاملے پر ایوان میں بحث ہونی چاہئے اور حکومت کو ان کے مسائل حل کرنے کی ہدایات دینی چاہئے۔ اس کے بعد بھی کانگریس کے ارکان ایوان میں کچھ دیر ہنگامہ کرتے رہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments