National

راہل کو اتر پردیش کی سرحد پر روکے جانے کے خلاف اپوزیشن کا لوک سبھا سے واک آؤٹ

راہل کو اتر پردیش کی سرحد پر روکے جانے کے خلاف اپوزیشن کا لوک سبھا سے واک آؤٹ

نئی دہلی، 04 دسمبر:کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کا قافلہ آج تر پردیش کے سنبھل جا رہا تھا۔ دہلی-اتر پردیش کی سرحد پر انہیں روکے جانے کے خلاف اپوزیشن اراکین نے احتجاجاً لوک سبھا سے واک آؤٹ کیا۔ ایوان میں کانگریس کے محمد جاوید نے مسٹر گاندھی کو غازی آباد سرحد پر روکے جانے کے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کے رہنما سنبھل میں متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرنے سنبھل جارہے تھے لیکن انہیں روک دیا گیا۔ اتر پردیش پولیس نے دہلی-اتر پردیش سرحد پر انہیں روک دیا۔ انہوں نے اس واقعہ کو قابل اعتراض قرار دیا۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین مشتعل ہوگئے اور ان کی بات کی حمایت کی۔ اپوزیشن اراکین کے خیالات پر حکمراں جماعت کی جانب سے مداخلت بھی کی گئی تاہم شور شرابے کے درمیان اپوزیشن کے کچھ اور اراکین اٹھ کر ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ قبل ازیں وقفہ صفر کے دوران مسٹر جاوید نے بہار کے کشن گنج علاقے میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کھولنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد ہی انہوں نے مسٹر گاندھی کو پولیس کے ذریعے روکے جانے کا معاملہ اٹھایا۔ اس پر اپوزیشن اراکین بشمول کانگریس، سماج وادی پارٹی، ڈی ایم کے، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار)، ترنمول کانگریس کے اراکین نے واک آؤٹ کیا۔ قابل ذکر ہے کہ مسٹر گاندھی کے قافلے کو بدھ کو سنبھل جاتے ہوئے دہلی-غازی آباد سرحد پر اتر پردیش کی پولیس نے روک لیا۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا بھی ان کے ساتھ تھیں۔ حال ہی میں سنبھل میں ایک متنازعہ مذہبی مقام کے سروے کے معاملے پر ہونے والے پرتشدد احتجاج میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔کانگریس پارٹی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا ’’مسٹر گاندھی اور محترمہ واڈرا کی قیادت میں ہمارے وفد کو غازی آباد میں سرحد پر روک دیا گیا تھا۔ ۔" پارٹی نے پوچھا کہ اتر پردیش حکومت کی اس کارروائی کی کیا وجہ ہو سکتی ہے۔ جبکہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر سنبھل میں تشدد کی وجہ سے اپنی جان گنوانے والوں کے اہل خانہ سے ملنے جا رہے تھے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments