National

ممبئی: پانی کی ٹانکی پھٹنے سے نو 9 سالہ بچی کی موت

ممبئی: پانی کی ٹانکی پھٹنے سے نو 9 سالہ بچی کی موت

ممبئی، 25 دسمبر:جنوبی ممبئی کے ناگپاڑہ علاقے میں بدھ کی صبح پانی کی ٹانکی پھٹنے سے ایک نو سالہ بچی کی موت واقع ہوگئی۔ موصلہ تفصیلات کے مطابق مبئی کے سدھارتھ نگر میں واقع بی ایم سی کالونی میں تعمیراتی کام چل رہا تھا۔ بی ایم سی کے مزدوروں نے اپنے استعمال کے لیے اس جگہ پر سیمنٹ کی ایک پانی کی ٹانکی بنائ تھی ۔ آج صبح، پانی کی ٹینکی اوور فلو ہوگئی، اور دباؤ کی وجہ سے وہ پھٹ گئی۔ قریب ہی ایک 9 سالہ بچی خوشی شاہ کھیل رہی تھی اور تین دیگر لوگ ٹینک کے قریب بیٹھے تھے ٹانکی پھٹنے سے اسکا ملبہ خوشی شاہ پر گر پڑا جس سے وہ جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئ جبکہ 10 سالہ میناز شاہ، 32 سالہ غلام ملا اور 35 سالہ نذرانہ علی حسین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاقے کے ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ ناگپاڈہ پولس اسٹیشن نے ٹھکیدار اور دیگر کے خلاف لاپرواہی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments