نئی دہلی، 24 دسمبر : مودی حکومت کے اہم 'ون نیشن ون الیکشن' سے متعلق دو بلوں پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی پہلی میٹنگ 8 جنوری کو ہوگی۔ آئین (ایک سو انتیسویں ترمیم) بل، 2024 کی منظوری کے بعد، جسے " ون نیشن ون الیکشن " بل کے نام سے جانا جاتا ہے، لوک سبھا کے ساتھ ساتھ ریاست اور مرکز کے زیر انتظام قانون ساز اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ منعقد ہوں گے۔ بل کو لوک سبھا میں سرمائی اجلاس کے اختتام سے قبل پیش کیا گیا تھا اور اسے سیشن کے آخری دن مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیجا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس کمیٹی کا پہلا اجلاس 8 جنوری کو ہوگا۔ کمیٹی کے 39 اراکین میں سے 27 لوک سبھا اور 12 راجیہ سبھا سے ہیں۔ کمیٹی کو پارلیمنٹ کے اگلے اجلاس کے آخری ہفتے کے پہلے دن تک اپنی رپورٹ پیش کرنی ہے۔ اس کمیٹی کی صدارت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے لیڈر پی پی چودھری کررہے ہیں۔ اس کے دیگر اراکین میں انوراگ سنگھ ٹھاکر اور پرشوتم بھائی روپالا، کانگریس کی لیڈر پرینکا گاندھی اور منیش تیواری، ٹی ایم سی کے کلیان بنرجی، این سی پی (ایس پی) سپریا سولے اور لوک سبھا کے دیگر اراکین شامل ہیں۔ راجیہ سبھا کی کمیٹی میں بی جے پی کے گھنشیام تیواری، بھونیشور کلیتا اور کے۔ لکشمن، کانگریس کے رندیپ سنگھ سرجے والا اور مکل بالکرشنا واسنک، جے ڈی یو کے سنجے کمار جھا اور وائی ایس آر کانگریس کے وی وجیا سائی ریڈی، اور دیگر شامل ہیں۔
Source: uni urdu news service
انڈیا اتحاد سے کانگریس کو نکالنے پر دیگر جماعتوں سے بات کرے گی عام آدمی پارٹی
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ دہلی کے ایمس میں داخل
سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کا انتقال
پولیس نے بڑے واقعہ کو ہونے سے روک دیا: مان
کینٹر اور کار کی ٹکر میں 5 افراد کی موت، 2 زخمی
مجھے تنہا بھی سنبھل جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے: راہل
ممبئی: پانی کی ٹانکی پھٹنے سے نو 9 سالہ بچی کی موت
عام آدمی پارٹی کونسلر پرینکا اپنے حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل
ضعیف خاتون کی موت، لاش گھر میں لانے سے رشتہ داروں کاانکار،تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں انسانیت سوز واقعہ
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
جھنڈے کی رسم کے ساتھ 28 دسمبر کو اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین حسن چشتی عرس کا آغاز
کرائے کے اساتذہ رکھنے پر دو اساتذہ معطل
مکمل سرکاری اعزاز، تین توپوں کی سلامی کے ساتھ شیام بینیگل کی آخری رسومات ادا
عارف محمد خان بہار کے نئے گورنر، سابق آرمی چیف وی کے سنگھ میزورم کے گورنر ہوں گے