ممبئی ، 26 دسمبر: ممبئی کے شمال مغربی مضافاتی متمول علاقے باندرہ میں واقع ایک 15 منزلہ عمارت کے ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی۔اس واقعے کے بعد ایک 80 سالہ خاتون احاطے میں بے ہوش پائی گئی اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جبکہ فائر عمے نے سیڑھیوں کا استعمال کرتے ہوئے نو افراد کو عمارت سے محفوظ باہر نکال لیا ہے۔ ایک شہری عہدیدار نے بتایا کہ باندرہ (مغربی) میں واقع فارچون انکلیو عمارت کی چھٹی منزل پر واقع فلیٹ میں رات دیر گئے تقریباً 1 بجے آگ لگ گئی ۔ اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں اور دیگر آگ بجھانے والی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ اہلکار نے بتایا کہ تقریباً ڈھائی گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ ایک معمر خاتون، جس کی شناخت سیرہ اپرانی (80) کے نام سے ہوئی ہے، عمارت کی آٹھویں منزل پر بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی۔ ایک اور شہری اہلکار نے بتایا کہ اسے علاج کے لیے قریبی بھابھا اسپتال لے جایا گیا اور اس کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔
Source: uni urdu news service
انڈیا اتحاد سے کانگریس کو نکالنے پر دیگر جماعتوں سے بات کرے گی عام آدمی پارٹی
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ دہلی کے ایمس میں داخل
سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کا انتقال
پولیس نے بڑے واقعہ کو ہونے سے روک دیا: مان
کینٹر اور کار کی ٹکر میں 5 افراد کی موت، 2 زخمی
مجھے تنہا بھی سنبھل جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے: راہل
ممبئی: پانی کی ٹانکی پھٹنے سے نو 9 سالہ بچی کی موت
عام آدمی پارٹی کونسلر پرینکا اپنے حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل
ضعیف خاتون کی موت، لاش گھر میں لانے سے رشتہ داروں کاانکار،تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں انسانیت سوز واقعہ
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
جھنڈے کی رسم کے ساتھ 28 دسمبر کو اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین حسن چشتی عرس کا آغاز
کرائے کے اساتذہ رکھنے پر دو اساتذہ معطل
مکمل سرکاری اعزاز، تین توپوں کی سلامی کے ساتھ شیام بینیگل کی آخری رسومات ادا
عارف محمد خان بہار کے نئے گورنر، سابق آرمی چیف وی کے سنگھ میزورم کے گورنر ہوں گے