National

تھیٹرمیں بھگدڑکا واقعہ،اداکار الوارجن سے پولیس کی پوچھ گچھ

تھیٹرمیں بھگدڑکا واقعہ،اداکار الوارجن سے پولیس کی پوچھ گچھ

حیدرآباد24دسمبر:تلگوفلموں کے مشہور اداکارالوارجن سے پشپا 2 کی نمائش کے دوران شہرحیدرآباد کی سندھیا تھیٹر میں بھگدڑکے واقعہ میں ایک خاتون کی موت کے سلسلہ میں پوچھ گچھ کی گئی۔چکڑپلی پولیس نے ان سے پوچھ گچھ کی۔اداکار کو منگل کی صبح 11 بجے پولیس کے سامنے پیش ہونے کی نوٹس جاری کی گئی تھی۔ اس نوٹس کے بعد ان کی رہائش گاہ پر سیکورٹی بڑھا دی گئی۔اداکار نے پولیس اسٹیشن جانے سے پہلے اپنے مداحوں کو ہاتھ ہلاکر جواب دیا۔ الو ارجن پہلے کہہ چکے ہیں کہ وہ اس معاملہ میں جانچ میں تعاون کریں گے۔یہ نوٹس پولیس کمشنر سی وی آنند کے ایک ویڈیو جاری کرنے کے ایک دن بعد آئی ہے جس میں تھیٹر میں ہونے والے واقعات کو دکھایا گیا ہے۔ 4 دسمبر کو حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ کے دوران ایک 35 سالہ خاتون کی موت ہوگئی اور اس کا 8 سالہ بیٹا زخمی ہوگیا جس کو اسپتال میں داخل کروایاگیا ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments