نئی دہلی، 29 دسمبر (: وزیر اعظم نریندر مودی نے تفریحی دنیا کے چمکتے ستاروں راج کپور، محمد رفیع، تپن سنہا اور اکینینی ناگیشور راؤ گارو کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان شخصیات نے ہندستانی سنیما کو عالمی سطح پر شناخت دلائی۔ مسٹر مودی نے کہا کہ سال 2024 میں ہم فلم انڈسٹری کی کئی عظیم شخصیات کی 100 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ان شخصیات نے ہندستانی سنیما کو عالمی سطح پر پہچان دلائی۔ انہوں نے کہا کہ راج کپور جی نے فلموں کے ذریعے ہندوستان کی سافٹ پاور کو دنیا کے سامنے متعارف کرایا۔ رفیع صاحب کی آواز میں وہ جادو تھا جس نے ہر دل کو چھو لیا۔ ان کی آواز حیرت انگیز تھی۔ عقیدت مندانہ گانے ہوں یا رومانوی گیت، یا درد بھرے گانے ہوں، انھوں نے اپنی آواز سے ہر جذبات کو زندہ کیا۔ ایک آرٹسٹ کی حیثیت سے ان کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آج بھی نوجوان نسل اسی جوش و خروش سے ان کے گانے سنتی ہے- یہ لازوال فن کی پہچان ہے۔ اکنینی ناگیشور راؤ گارو تیلگو سنیما کو نئی بلندیوں پر لے گئے ہیں۔ ان کی فلموں نے ہندوستانی روایات اور اقدار کو بہت اچھی طرح سے پیش کیا۔ تپن سنہا کی فلموں نے سماج کو ایک نیا وژن دیا۔ ان کی فلمیں سماجی شعور اور قومی اتحاد کا پیغام دیتی تھیں۔ ان مشہور شخصیات کی زندگی ہماری پوری فلم انڈسٹری کے لیے ایک تحریک ہے۔ مسٹر مودی نے من کی بات پروگرام میں مزید کہا کہ میں آپ کو ایک اور اچھی خبر دینا چاہتا ہوں۔ ہندوستان کے تخلیقی ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے رکھنے کا ایک بہت بڑا موقع ہے۔ اگلے سال پہلی بار ہمارے ملک میں ورلڈ آڈیو ویژول انٹرٹینمنٹ سمٹ یعنی ویوز سمٹ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ آپ سبھی نے ڈیووس کے بارے میں ضرور سنا ہوگا جہاں دنیا کے بڑے معاشی ادارے جمع ہوتے ہیں۔ اسی طرح ویوز سمٹ میں دنیا بھر سے میڈیا اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے قدآور افراد آئیں گے، تخلیقی دنیا کے لوگ ہندوستان آئیں گے۔ یہ سمٹ ہندوستان کو عالمی مواد کی تخلیق کا مرکز بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہورہا ہے کہ ہمارے ملک کے نوجوان تخلیق کار بھی پورے جوش و خروش کے ساتھ اس سمٹ کی تیاریوں میں شامل ہو رہے ہیں۔ جیسا کہ ہم 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت کی طرف بڑھ رہے ہیں، ہماری تخلیق کار معیشت ایک نئی توانائی لا رہی ہے۔ میں ہندوستان کی پوری انٹرٹینمنٹ اور تخلیقی صنعت سے اپیل کروں گا کہ چاہے آپ ایک نوجوان تخلیق کار ہوں یا قائم آرٹسٹ، بالی ووڈ سے وابستہ ہوں، یا علاقائی سنیما سے، ٹی وی انڈسٹری کے پیشہ ور افراد ہوں، یا اینی میشن کے ماہرین ہوں، گیمنگ سے وابستہ ہوں یا تفریحی ٹکنالوجی کے جدت طراز ہوں، آپ سبھی ویوز سمٹ کا حصہ بنیں۔
Source: uni urdu news service
سنبھل: باؤڑی کی کھدائی میں اچانک نکلنے لگا دھواں، خطرناک اشارہ ملتے ہی اے ایس آئی نے مزدوروں کو نکالا باہر!
سری نگر کے صفا کدل علاقے میں سی آر پی ایف بینکر کو ہٹایا گیا
اسٹاک مارکیٹ میں رونق
عارف محمد خان بہار کے نئے گورنر بن گئے ہیں
یونین کاربائیڈکے کچرے کے بارے میں کسی کو بھی تشویش میں نہیں ہونا چاہیے، مختلف سطحوں پر جانچ کے بعد کارروائی کی گئی: یادو
سنبھل جامع مسجد کے سروے کے خلاف آج سپریم کورٹ میں سماعت
منی پور تشدد: ’وزیر اعلیٰ معافی مانگ سکتے ہیں تو پھر پی ایم مودی کیوں نہیں؟‘ بیرین سنگھ کی معافی کے بعد کانگریس حملہ آور
ملک بھر میں نئے سال کی تقریبات، پکنک اسپاٹ اور مذہبی مقامات پر عوام کا ہجوم
مرادآباد میں موب لنچنگ: گو کشی کے الزام میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل
الوداع 2024، خوش آمدید 2025: ہندستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سال نو کا جشن کے ساتھ استقبال