نئی دہلی 30 دسمبر:) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ بہار میں اپنی جائز مانگوں کے لیے آواز اٹھانے والے طلبا کی بات سننے کے بجائے ڈبل انجن حکومت ان پر مسلسل ظلم وستم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں پیپر لیک ہو رہے ہیں، امتحانات میں بدعنوانی ہو رہی ہے اور دھوکہ دہی کی جا رہی ہے، اور جب طلبا اس کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں تو اس زبردست سردی میں ان پر پانی کی بوندیں پھینک کر ظلم کیا جا رہا ہے۔ محترمہ واڈرا نے کہا، "بہار میں تین دن کے اندر دوسری بار طلبا پر ظلم کیا گیا۔ امتحانات میں بدعنوانی اور دھوکہ دہی کو روکنا حکومت کا کام ہے، لیکن بدعنوانی روکنے کےبجائے طلبا کو آواز اٹھانے سے روکا جا رہا ہے۔" انہوں نے مزید کہا، "اس کڑاکے کی سردی میں نوجوانوں پر پانی کی بوندیں پھینکنا اور لاٹھی چارج کرنا غیر انسانی عمل ہے۔ بی جے پی کا ڈبل انجن نوجوانوں پر دوہرے مظالم کی علامت بن گیا ہے۔"
Source: uni urdu news service
سنبھل: باؤڑی کی کھدائی میں اچانک نکلنے لگا دھواں، خطرناک اشارہ ملتے ہی اے ایس آئی نے مزدوروں کو نکالا باہر!
سری نگر کے صفا کدل علاقے میں سی آر پی ایف بینکر کو ہٹایا گیا
اسٹاک مارکیٹ میں رونق
عارف محمد خان بہار کے نئے گورنر بن گئے ہیں
یونین کاربائیڈکے کچرے کے بارے میں کسی کو بھی تشویش میں نہیں ہونا چاہیے، مختلف سطحوں پر جانچ کے بعد کارروائی کی گئی: یادو
سنبھل جامع مسجد کے سروے کے خلاف آج سپریم کورٹ میں سماعت
منی پور تشدد: ’وزیر اعلیٰ معافی مانگ سکتے ہیں تو پھر پی ایم مودی کیوں نہیں؟‘ بیرین سنگھ کی معافی کے بعد کانگریس حملہ آور
ملک بھر میں نئے سال کی تقریبات، پکنک اسپاٹ اور مذہبی مقامات پر عوام کا ہجوم
مرادآباد میں موب لنچنگ: گو کشی کے الزام میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل
الوداع 2024، خوش آمدید 2025: ہندستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سال نو کا جشن کے ساتھ استقبال