National

جرمن سپر مارکیٹ میں گیس رساو سے درجنوں افراد زخمی

جرمن سپر مارکیٹ میں گیس رساو سے درجنوں افراد زخمی

برلن، 29 دسمبر: مشرقی جرمنی کے شہر والڈھیم میں واقع کافلینڈ سپر مارکیٹ میں نامعلوم گیس کے رابطے میں آنے سے کم از کم 41 افراد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ سیکسونی میں پولیس فورس نے کہا کہ بہت سے خریداروں نے بیمار محسوس کرنے اور سانس کی جلن میں مبتلا ہونے کی شکایت کی۔ اس وقت متاثرہ افراد کی تعداد 41 ہے۔ جائے وقوع پر امدادی کارکنوں کی جانب سے ابتدائی علاج فراہم کرنے کے بعد متاثرہ افراد میں سے 15 کو مزید علاج اور ٹیسٹ کے لیے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ سپر مارکیٹ کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا۔ ایک فوجداری پولیس یونٹ نامعلوم مادہ سے خطرناک جسمانی نقصان پہنچنے کے شبہ پر تفتیش کر رہی ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments