National

کسانوں کا 'پنجاب بند' آج، 108 ٹرینیں منسوخ، دودھ-سبزیوں کی سپلائی پر بھی پڑا اثر

کسانوں کا 'پنجاب بند' آج، 108 ٹرینیں منسوخ، دودھ-سبزیوں کی سپلائی پر بھی پڑا اثر

سان یونینوں کی طرف سے بلائے گئے پنجاب بند نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ کئی مقامات پر ٹریفک جام کی صورتحال ہے۔ کسان تنظیموں نے اس بند کو لے کر عام لوگوں سے اپیل کی ہے۔ کئی کسان تنظیموں نے پنجاب بند کیا ہے۔ 34 دنوں سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی حمایت میں اس بند کی اپیل کی گئی ہے۔ اس بند کا عام زندگی پر زبردست اثر پڑا ہے۔ بند کے پیش نظر 108 ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اس دوران بسیں نہیں چلیں ، دودھ-سبزیوں کی سپلائی، سبھی بازار، گیس ایجنسیاں، پیٹرول پمپ، پرائیویٹ گاڑیاں بھی بند رہیں ۔ اس بند کو کسان تنظیموں کے ساتھ ساتھ کئی مذہبی، ثقافتی اور سماجی اداروں کی حمایت حاصل ہے۔ بسیں اور دیگر گاڑیاں نہیں چلنے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کسانوں کے پنجاب بند کی اپیل کی وجہ سے دودھ کی سپلائی صبح 7 بجے سے پہلے دکانوں پر پہنچی۔ دودھ فروخت کنندگان نے بھی صبح 7 بجے سے پہلے دودھ کی سپلائی دینے کو لے کر پہلے ہی گزارش کی تھی۔ کسان مزدور مورچہ اور سنیوکت کسان مورچہ کی اپیل پر یہ بند صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک رہے گا۔ واضح ہو کہ کسان رہنما ڈلیوال سبھی فصلوں پر ایم ایس پی یعنی کم سے کم حمایتی قیمت سمیت 13 زرعی مطالبات کو لے کر بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں لیکن حکومت کے ذریعہ اس پر توجہ نہیں دینے سے کسانوں میں شدید ناراضگی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments