سری نگر،30 دسمبر: وادی کشمیر میں برف باری کے بعد ٹھٹھرتی سردیوں کی لہر ایک بار پھر تیز تر ہوئی ہے جس نے لوگوں کا جینا از بس محال کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کے کچھ علاقوں میں 31 دسمبر کو سردی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ جنوبی کشمیر میں واقع سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہوا تھا جبکہ زوجیلا پر شبانہ درجہ حرارت منفی 25.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے. گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سری نگر میں 21 دسمبر کو شبانہ درجہ حرارت منفی 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوکر رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جو گذشتہ 133 برسوں میں سری نگر میں ماہ دسمبر میں ریکارڈ ہونے والا تیسرا کم ترین درجہ حرارت ہے۔ سری نگر میں سال 1974 کے ماہ دسمبر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور 13 دسمبر سال 1964 کو شبانہ درجہ حرارت منفی12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی1.9 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ جنوبی کشمیر کے پلوامہ، اننت ناگ، کولگام اور شوپیاں اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی3.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ لداخ یونین ٹریٹڑی کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی15.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہ۔ سائیبریا کے بعد دنیا کے دوسرے سرد ترین مقام دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی21.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 29 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک کمزور مغربی ہوا کے داخل ہونے کے زیر اثر وادی میں یکم اور 2 جنوری کو پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔ موصوف ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں ایک اور درمیانی درجے کی مغربی ہوا کے زیر اثر وادی میں 3 سے 6 جنوری تک موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ میدانی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری امکان ہے جبکہ اس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں بھاری برف باری ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ وادی میں 30 اور 31 دسمبر کو کہیں کہیں سردی کی لہر جاری رہ سکتی ہے۔ ایڈوائزری میں سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسورٹرز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اہم گذر گاہوں اور پہاڑی علاقوں پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے اور برفانی حالات کے یش نظر ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔ قابل ذکر ہے کہ چلہ کلان جو ’شہنشہاہ زمستان‘ کے نام سے بھی وادی کے قرب وجوار میں مشہور ہے،21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔
Source: uni urdu news service
سنبھل: باؤڑی کی کھدائی میں اچانک نکلنے لگا دھواں، خطرناک اشارہ ملتے ہی اے ایس آئی نے مزدوروں کو نکالا باہر!
سری نگر کے صفا کدل علاقے میں سی آر پی ایف بینکر کو ہٹایا گیا
اسٹاک مارکیٹ میں رونق
عارف محمد خان بہار کے نئے گورنر بن گئے ہیں
یونین کاربائیڈکے کچرے کے بارے میں کسی کو بھی تشویش میں نہیں ہونا چاہیے، مختلف سطحوں پر جانچ کے بعد کارروائی کی گئی: یادو
سنبھل جامع مسجد کے سروے کے خلاف آج سپریم کورٹ میں سماعت
منی پور تشدد: ’وزیر اعلیٰ معافی مانگ سکتے ہیں تو پھر پی ایم مودی کیوں نہیں؟‘ بیرین سنگھ کی معافی کے بعد کانگریس حملہ آور
ملک بھر میں نئے سال کی تقریبات، پکنک اسپاٹ اور مذہبی مقامات پر عوام کا ہجوم
مرادآباد میں موب لنچنگ: گو کشی کے الزام میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل
الوداع 2024، خوش آمدید 2025: ہندستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سال نو کا جشن کے ساتھ استقبال