ناگپور ، 30 دسمبر:وشو ہندو پریشد کے جوائنٹ جنرل سکریٹری ڈاکٹر سریندر کمار جین نے کہا ہے کہ اگر مسلمان کاشی اور متھرا پر اپنا دعویٰ ترک کر دیں تو وہ ہر مسجد کے نیچے شیولنگ کی تلاش بند کر دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اگر مسلم کمیونٹی پہل کرے اور محبت کے ساتھ اپنے حقوق سے دستبردار ہو جائے، تعصب ترک کر دے تو آپ ہمارا دل جیت لیں گے، ورنہ ان معاملات کا فیصلہ کرنے کے لیے عدالتیں موجود ہیں۔ ڈاکٹر جین نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ وشو ہندو پریشد نے اپنے کسی موضوع کو نہیں چھوڑا ہے۔ 'وہاں مندر بنائیں گے، مندر کو عظیم الشان بنائیں گے' کے وعدے کے مطابق ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، اب کرشن جنم بھومی اور کاشی وشوناتھ مندر آزاد ہوں گے۔ جین نے کہا کہ امن پسند ہندو سماج 1984 سے کاشی اور متھرا پر دعویٰ کر رہا ہے۔ اس وقت بھی ہم نے مسلمانوں کو یہ تجویز پیش کی تھی کہ اگر وہ ان دونوں جگہوں پر اپنا دعویٰ ترک کر دیں تو ہندو برادری باقی جگہوں پر دعویٰ نہیں کرے گی۔ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جین نے کہا کہ مسلم کمیونٹی نے اپنی جنونیت نہیں چھوڑی اور یہ موقع گنوا دیا۔ اب معاملہ عدالت میں ہے، پھر بھی اگر مسلمان کاشی اور متھرا پر اپنا دعویٰ چھوڑ دیں تو ہم مسجد کے نیچے شیولنگ کی تلاش بند کر دیں گے۔ سریندر کمار جین نے آر ایس ایس سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت کے اس بیان سے بھی اتفاق کیا جس میں انہوں نے 'ہر مسجد کے نیچے مندر نہ ڈھونڈنے' کا مطالبہ کیا تھا۔ اس پر اپنی رائے دیتے ہوئے ڈاکٹر جین نے کہا کہ ہم سرسنگھ چالک کے بیان سے پوری طرح متفق ہیں، لیکن ان کے بیان کا ایک جملہ نمایاں کرکے دکھایا گیا۔ سرسنگھ چالک کے طور پر، انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سب سے پہلے مسلم کمیونٹی کو جنونیت ترک کرنا ہوگی۔ جین نے کہا کہ مسلمانوں کے جنون کی وجہ سے آج ہندو سماج مسجد کے نیچے مندروں کی تلاش میں ہے۔ جین کے مطابق کاشی اور متھرا کے کیس عدالت میں زیر التوا ہیں۔ جین نے کہا کہ مسلم کمیونٹی کو اس کیس کے نتائج کا صبر سے انتظار کرنا چاہئے۔ متھرا کی عیدگاہ کیس میں عدالت نے 1947 سے پہلے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ جین نے کہا کہ کاشی اور متھرا میں مندر تھے، مندر ہیں اور مندر رہیں گے۔
Source: uni urdu news service
سنبھل: باؤڑی کی کھدائی میں اچانک نکلنے لگا دھواں، خطرناک اشارہ ملتے ہی اے ایس آئی نے مزدوروں کو نکالا باہر!
سری نگر کے صفا کدل علاقے میں سی آر پی ایف بینکر کو ہٹایا گیا
اسٹاک مارکیٹ میں رونق
عارف محمد خان بہار کے نئے گورنر بن گئے ہیں
یونین کاربائیڈکے کچرے کے بارے میں کسی کو بھی تشویش میں نہیں ہونا چاہیے، مختلف سطحوں پر جانچ کے بعد کارروائی کی گئی: یادو
سنبھل جامع مسجد کے سروے کے خلاف آج سپریم کورٹ میں سماعت
منی پور تشدد: ’وزیر اعلیٰ معافی مانگ سکتے ہیں تو پھر پی ایم مودی کیوں نہیں؟‘ بیرین سنگھ کی معافی کے بعد کانگریس حملہ آور
ملک بھر میں نئے سال کی تقریبات، پکنک اسپاٹ اور مذہبی مقامات پر عوام کا ہجوم
مرادآباد میں موب لنچنگ: گو کشی کے الزام میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل
الوداع 2024، خوش آمدید 2025: ہندستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سال نو کا جشن کے ساتھ استقبال