National

منموہن سنگھ کی سمادھی ضرور بنے گی… مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری

منموہن سنگھ کی سمادھی ضرور بنے گی… مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری

سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسومات کو لے کر تنازعہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ کانگریس کا الزام ہے کہ بی جے پی نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کا نگم بودھ گھاٹ پر آخری رسومات کرکے ان کی توہین کی ہے۔ کانگریس کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ یہ وقت “سستی سیاسی دائو” لگانے کا نہیں ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسومات نگم بودھ گھاٹ پر پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔ انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور اس دوران صدر دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمیت کئی لیڈروں نے شرکت کی۔ کانگریس نے مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے آخری رسومات اور یادگار کے لیے جگہ نہ ملنا ہندستان کے پہلے سکھ وزیر اعظم کی جان بوجھ کر توہین ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور سابق نائب وزیر اعظم کی طرز پر راج گھاٹ کے قریب نیشنل میموریل میں منموہن سنگھ کی آخری رسومات ادا کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی گئی؟ اس پر پوری نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments