National

ماں نے تین بچوں کے ساتھ پھندے پر لٹک کر کی خودکشی

ماں نے تین بچوں کے ساتھ پھندے پر لٹک کر کی خودکشی

پرتاپ گڑھ،21 دسمبر: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ کوتوالی دیہات علاقے کے بھدوہی گاوں میں جمعہ و ہفتہ کی شب مشتبہ حالات میں ماں نے تین بچوں کے ساتھ پھانسی کے پھندے پر لٹک کر خودکشی کر لی۔ اس واقعہ کے بعد سے شوہر فرار ہے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر انیل کمار نے ہفتہ کو بتایا کہ تھانہ کوتوالی دیہات علاقے کے بھدوہی گاوں کے باشندے سندیپ کمار عرف تیجا کی شادی تین سال قبل جگدمبہ پرساد کی بیٹی کومل عرف درگیشوری 23 ساکن ٹکیا کا پوروا تھانہ انتوں کے ساتھ ہوئی تھی ۔ڈیڑھ سال قبل درگیشوری کے ایک ساتھ تین بچے رونق ،لکشمی و جوالہ پیدا ہوئے تھے ۔شوہر سندیپ شراپ کے نشے میں جمعہ کی شب اہلیہ درگیشوری کے ساتھ مارپیٹ کرنے لگا تو بچانے پہنچی ماں کو بھی ماراپیٹا۔ ہفتہ کی صبح جب ساس نے بہو درگیشوری کے کمرے کے دروازے پر پہنچ کر آواز دیا تو جواب نہ ملنے کے سبب دھکہ دے کر دروازہ کھولا تو دیکھا پنکھے سے پھانسی کے پھندے پر درگیشوری اور اس کے تینوں بچوں رونق ،لکشمی و جوالہ کی لاش لٹک رہی تھی ۔اطلاع پر مقامی پولیس پہنچی اور چاروں لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھیج کر تحقیقات شروع کر دی ۔ شوہر سندیپ فرار ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ شوہر کے استحصال سے پریشان ہوکر اس نے بچوں کے ساتھ پھانسی لگاکر خودکشی کر لی ۔پولیس نے متوفیہ کے والد جگدمبہ پرساد کی شکایت پر شوہر سندیپ کے خلاف سنگین دفعات میں آیف آئی آر درج کیا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments