National

ہنگامے کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی,لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی

ہنگامے کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی,لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی

نئی دہلی، 20 دسمبر : کانگریس اراکین کے ہنگامے کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ چیئرمین جگدیپ دھنکڑ کے صبح ایوان میں داخل ہوتے ہی اپوزیشن کے اراکین، خاص طور پر کانگریس کے اراکین نے زور زور سے بولنا شروع کر دیا۔ تاہم، مسٹردھنکڑ نے اس دوران ضروری دستاویزات کو میز پر رکھوانے کا کام مکمل کیا۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ آج بھی رولز267 کے تحت نوٹس موصول ہوئے ہیں۔ اسی دوران وہ اراکین کے رویے کے بارے میں کچھ کہنے لگے، لیکن کانگریس کے اراکین نے ہنگامہ اور نعرے بازی شروع کر دی۔ ہنگامہ بڑھتا دیکھ کر چیئرمین نے ایوان کے لیڈر اور اپوزیشن کے لیڈر کو اپنے کمرے میں ملاقات کے لیے بلایا اور ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments