ممبئی: بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ تبو نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ کچھ فلمیں کرنے سے انکار کردیا تھا۔ انٹرٹینمنٹ چینل کو انٹرویو میں بالی ووڈ کی ورسٹائل سینئر اداکار تبو نے کہا کہ ایسا ہوتا ہے کہ جب کوئی پروجیکٹ سمجھ میں نہ آئے تو آپ اسے قبول نہیں کرتے۔ مجھے متعدد فلموں میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی آفر ہوئی لیکن میں نے منع کردیا۔ مجھے یقین ہے کہ شاہ رخ بھی بہت سے پروجیکٹس کو منع کردیتے ہوں گے۔ تبو کا مزید کہنا تھا کہ اپنے ایکٹنگ کیرئیر میں جن فلموں میں بھی شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا ان میں کبھی بھی اداکاری کے حوالے سے شاہ رخ خان سے مقاابلے یا حاوی ہونے کی کوشش نہیں کی۔کام کے حوالے سے ایک دوسرے کو گنجائش دینا اور خیال رکھنا ضروری ہے۔ بالی ووڈ میں 3 دہائیوں سے اداکاری کے جوہر دکھانے والی تبو سے جب ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوال کیا گیا تو 52 سالہ اداکارہ نے کہا کہ ان کا ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ رائٹرز اور فلم میکرز سے کہوں گی کہ میرے مطابق رول لکھیں۔ تبو کا مزید کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں بہت سے اداکار عدم تحفظ کا شکار ہیں لیکن جب آپ کوئی فلم کرتے ہیں تو ماحول اچھا ہو یا برا۔۔ ساتھی اداکارپراعتماد ہو یا عدم تحفظ میں مبتلا سب کے ساتھ گزارا کرنا پڑتا ہے۔
Source: social media
’پاکستانی عزیزوں کے ساتھ اظہار محبت سے کوئی نہیں روک سکتا‘ نصیرالدین شاہ دلجیت کے حامی
شیفالی جریوالا نے موت سے قبل کونسی ادویات کا استعمال کیا ؟ اہم انکشاف
باب وائیلن گروپ : 'اسرائیلی فوج مردہ باد' کے نعرے لگانے پر امریکی ویزے منسوخ
قریبی دوست نے شیفالی کے موت سے قبل کے لمحات بیان کردے
گلوکارہ بیونسے خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں
ایشوریہ رائے کے ساتھ علیحدگی کی خبریں، ابھیشیک بچن وضاحت کیوں نہیں کرتے؟
مہ جبین سے شادی کمسن بیٹے کی خاطر کی، منور فاروقی
انیل کپور اور بونی کپور کی کی والدہ نرملا کپور چل بسیں
انڈین آئیڈل 12 کے ونر پوندیپ راجن روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی، متعدد فریکچرز ہوگئے
وانی کپور کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم ابیر گلال کی تمام پروموشنل پوسٹ غائب
پرکاش راج کی فواد خان کی فلم ابیر گلال کی حمایت
بابل خان کی زاروقطار روتے ہوئے ویڈیو وائرل، انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا
’یہ وہ وجہ ہے جو پہلگام واقعے کا سبب بنی‘، معروف گلوکار سونو نگم پر ایف آئی آر درج
رئیلٹی شو میں متنازع مناظر: اعجاز خان سمیت ذمے داران کیخلاف ایف آئی آر درج