Entertainment

’سب ختم ہوجاتا ہے‘ ابھیشیک ایشوریا کی علیحدگی کی افواہوں کے درمیان امیتابھ کا وی لاگ وائرل

’سب ختم ہوجاتا ہے‘ ابھیشیک ایشوریا کی علیحدگی کی افواہوں کے درمیان امیتابھ کا وی لاگ وائرل

بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشیک بچن اور اداکارہ ایشوریا رائے کے درمیان آج کل علیحدگی کی خبریں سرگرم ہیں جس دوران سینئر اداکار کا وی لاگ بھی وائرل ہورہا ہے۔ مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں ابھیشیک کا اہلیہ اور بیٹی کے بجائے والدین کے ہمراہ فوٹوشوٹ ایک بار پھر موضوع بحث بنا تھا تاہم تقریب سے وائرل کچھ تصویروں نے مداحوں کو خوش بھی کیا۔ اس کے بعد ابھیشیک نے سوشل میڈیا پر صحافی کی جانب سے شیئر طلاق سے متعلق پوسٹ پر لائیک کیا تو وہیں کچھ روز بعد شادی کی انگوٹھی دکھا کر تاحال شادی شدہ ہونے کا اعتراف بھی کیا جس کے بعد ایشوریا کو بیٹی آرادھیا کے ہمراہ بچن ہاؤس میں بھی دیکھا گیا۔ اب امیتابھ بچن نےگزشتہ روز اپنی جوانی اور بڑھاپے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ وی لاگ میں امیتابھ بچن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ جب آئینے میں دیکھا تو حیران رہ گیا کہ یہ چہرہ جو میں اب دیکھ رہا ہوں کچھ سال پہلے وہ کچھ اور تھا‘۔ اداکار نے لکھا کہ ’ میں اپنی کھڑکی سے خوشیوں کی آوازیں سنتا ہوں اور امید کے ساتھ خود کو تسلی دیتا ہوں لیکن زندگی اور توجہ دونوں قلیل المدتی ہے، زندگی مرجھا کر ختم ہوتی ہے، توجہ بھی مرجھا جاتی ہے اور آخر کار ختم بھی ہو جاتی ہے، بس ایک ہی مماثلت ہے، یہ سب کچھ بلآخر ختم ہو جاتا ہے‘۔ امیتابھ نے اپنے وی لاگ میں گنپتی تہوار کا ذکر کرتے ہوئے خوشیوں کی دعا کی اور لکھا کہ زندگی کے آئندہ سال خوشیوں کی فراوانی کے ساتھ گزریں کیونکہ خوشی لامتناہی ہے‘۔ بالی وڈ کے سینئر اداکار نے وی لاگ کے آخر میں مداحوں شکریہ بھی ادا کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments