نئی دہلی، 3 اکتوبر : سپریم کورٹ نے جمعرات کو بہار کے سابق وزیر برج بہاری پرساد کے تقریباً 26 سال قبل قتل کیس میں پٹنہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر پلٹتے ہوئے سابق ایم ایل اے منا شکلا سمیت دو لوگوں کو قصوروار ٹھہرایا اور انہیں عمر قید کی سزا سناتے ہوئے 15 دن کے اندر خود سپردگی کرنے کا حکم دیا گیا۔ جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس سنجے کمار اور جسٹس آر مہادیون کی بنچ نے متوفی پرساد کی بیوہ سابق رکن پارلیمنٹ رما دیوی کے علاوہ اس معاملے کی جانچ کررہے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی درخواست پر یہ فیصلہ سنایا۔ بنچ نے 1998 کے مشہور قتل کیس میں سابق رکن پارلیمنٹ سورج بھان سنگھ اور ایک دیگر ملزم منٹو تیواری سمیت چھ کو شک کا فائدہ دیا اور انہیں بری کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ پٹنہ ہائی کورٹ نے 2014 میں نچلی عدالت کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے تمام آٹھ ملزمان کو بری کر دیا تھا۔ سال 2009 میں نچلی عدالت نے بہار کے وزیر برج بہاری پرساد کے قتل کیس میں 8 لوگوں کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
Source: uni news service
کویت کا دورہ مستقبل کی شراکت داری کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کا موقع فراہم کرے گا: مودی
جے پور میں گیس ٹینکر میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہوگئی
آن لائن سٹہ بازی میں رقم ہارنے کے بعد ڈگری کے طالب علم کی خودسوزی
شراب گھوٹالہ کیس میں اروند کیجریوال کے خلاف مقدمہ چلے گا، ایل جی نے ای ڈی کو دی منظوری
ممبئی فیری حادثہ، مرنے والوں کی تعداد 15 ہوئی
ماں نے تین بچوں کے ساتھ پھندے پر لٹک کر کی خودکشی
اب ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدان پارلیمنٹ کے گیٹ پر احتجاج نہیں کر سکیں گے: ہاتھا پائی کے بعد اوم برلا کا فیصلہ
سنبھل: 46 سال بعد کھلے قدیم مندر کا انتہائی خاموشی کے ساتھ ہوا اے ایس آئی سروے
بنگلورو۔انجینئر اتل خودکشی کیس، سپریم کورٹ نے تین ریاستوں سے جواب طلب کیا
چوٹالہ کے انتقال پر ہریانہ میں تین روزہ سوگ
حکمران یماعت اور اپوزیشن پارٹیاں اڈانی، سوروس-سونیا اور امبیڈکر جیسے مسائل پر تعطل میں پھنسی ہوئی ہیں
ہنگامے کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی,لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی
بدلا پور جنسی استحصال کیس کے مقتول ملزم کے 'والدین ملزم نہیں ہیں، انھیں سزا کیوں دی جارہی ہے: بامبے ہائی کورٹ
اجمیر میں درگاہ کو مہادیو مندر قرار دینے والی عرضی پر کل سماعت ہوگی