سعودی وزارت حج و عمرہ نے کامیاب حج سیزن کے اختتام کے فوری بعد عمرہ ویزنے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عاجل نیوز کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا’ منگل 10 جون 2025 (14 ذوالحجہ 1447 ہجری) سے عمرہ ویزوں کے اجرا کا آغاز کردیا گیا ہے۔‘ وزارت نے نئے عمرہ سیزن کی تصدیق کرتے ہوئے عمرہ زائرین کی بدھ 11 جون سے سعودی عرب آمد کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس سے قبل وزارت نے کہا تھا کہ عمرہ ویزے بدھ 11 جون (15 ذوالحجہ 1447 ہجری) سے جاری کیے جائیں گے۔ وزارت نے بیان میں کہا’ سرکاری کیلنڈر کے مطابق عمرہ ویزوں کا اجرا 10 جون 14 ذو الحجہ سے ہوگا۔عمرہ کمپنیوں اور ٹور آپریٹرز کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ 27 مئی تک اپنے سروس معاہدوں کو حتمی شکل دے دیں۔‘ بیان میں کہا گیا کہ ’عمرہ ویزے ماہ رمضان کے اختتام تک جاری کرائے جاسکتے ہیں۔‘ یکم شوال سے عمرہ ویزے بند ہونے کے بعد صرف جاری شدہ ویزا ہولڈرعمرے کےلیے 15 شوال 1447 ہجری تک مملکت آسکتے ہیں۔ عمرہ ویزوں پر مملکت آنے والوں کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ آئندہ برس حج سیزن سے قبل یعنی 15 ذوالقعدہ 1447 ہجری تک اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں۔ وزارت حج و عمرہ نے اس سے قبل عمرہ سیزن 1447 کے کیلنڈر کا اعلان کیا تھا جس کے تحت مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی میں عمرہ زائرین کو خدمات فراہم کی جائیں گی۔ یاد رہے اس سال بھی وزارت حج نے وزارت داخلہ و دیگر وزارتوں کے تعاون سے بیرونِ ممالک کے لیے عمرہ اور وزٹ ویزوں کا اجرا رمضان کے وسط سے بند کردیا تھا۔ ویزوں کے اجرا پرعارضی پابندی کا مقصد مختلف ممالک سے آنے والے عازمین حج کو سہولت فراہم کرنا تھا تاکہ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں غیرضروری ازدحام نہ ہواور عازمین آرام و سکون سے فریضہ حج ادا کرسکیں۔
Source: social media
غزہ : اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کے قتل عام کا ہدف 55000 سےبھی آگے چلا گیا
امریکا میں بڑی تعداد میں گرفتاریاں شروع
صدر ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما سے رابطوں کا خیرمقدم کریں گے، وائٹ ہاؤس
اسرائیل میں امریکی ملازمین پر بیت المقدس اور تل ابیب سے باہر جانے پر پابندی
امریکہ نے اقوامِ متحدہ کے دو ریاستی حل کانفرنس سے دور رہنے کی اپیل کر دی
اسرائیلی عدالت نے فریڈم فلوٹیلا کے آٹھ انسانی حقوق کارکنوں کو قید رکھنےکا حکم دےدیا
غزہ :اسرائیلی فوج نے امداد کے لیے قطاروں میں کھڑے 21 افراد سمیت 29 فلسطینی قتل کر ڈالے
ٹرمپ کا ایلون مسک کو خدمات پر سونے کی چابی کا تحفہ
لکھوی جیل میں بیٹھے بیٹھے ایک بیٹے کا باپ بن گیا؛ دہشت گردوں کی سرپرستی پر اویسی کا پاکستان پر طنز
چین: سات ہزار سال سے زائد پرانی انسانی کھوپڑی سے نامعلوم نسل کا انکشاف