ایک خفیہ سفارتی دستاویز کے مطابق امریکہ نے دنیا بھر کی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے نیویارک میں ہونے والے اقوامِ متحدہ کی اس کانفرنس میں شرکت نہ کریں جس کا مقصد اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان ممکنہ دو ریاستی حل پر بات چیت ہے۔ امریکہ نے متنبہ کیا ہے کہ کانفرنس کے بعد اسرائیل کے خلاف کوئی بھی اقدام واشنگٹن کی خارجہ پالیسی کے خلاف تصور کیا جائے گا، اور اس کے سفارتی نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ یہ سفارتی مراسلہ 10 جون کو بھیجا گیا جسے خبر رساں ادارے "رائٹیرز" نے دیکھا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ملک اس کانفرنس کے بعد اسرائیل کے خلاف مؤقف اختیار کرتا ہے تو وہ امریکی خارجہ مفادات کی خلاف ورزی شمار ہوگی اور اسے واشنگٹن کی جانب سے ممکنہ ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مزید یہ کہ امریکہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ یک طرفہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرے گا۔ یہ مراسلہ ایسے وقت پر منظرِ عام پر آیا ہے جب اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہاکابی نے بیان دیا کہ امریکہ اب فلسطینی ریاست کے قیام کی مکمل حمایت نہیں کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر فلسطینی ریاست قائم ہوتی ہے تو وہ مغربی کنارے کے بجائے خطے کے کسی اور حصے میں بن سکتی ہے۔ مائیک ہاکابی نے "بلومبرگ" کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اب امریکی خارجہ پالیسی کا ہدف ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹامی بروس نے ہاکابی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ذاتی خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھاکہ "میں سفیر کے الفاظ کی تشریح یا وضاحت نہیں کروں گی۔ وہ یقینی طور پر اپنی ذاتی رائے کا اظہار کر رہے تھے"۔ اقوامِ متحدہ 17 سے 20 جون کے دوران نیویارک میں "دو ریاستی حل کانفرنس" کی میزبانی کرے گی، جس کی مشترکہ صدارت سعودی عرب اور فرانس کریں گے۔ کانفرنس کے اختتام پر ایک "دستاویز" جاری ہونے کی توقع ہے جو ایک "روڈ میپ" کی حیثیت رکھتی ہوگی۔ اس کا مقصد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قابلِ عمل تجاویز پیش کرنا ہوگا، جو آٹھ خصوصی ورکنگ گروپس کی رپورٹوں پر مبنی ہوگی۔ان میں فلسطین ۔اسرائیل تنازعے کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔
Source: social media
غزہ :اسرائیلی فوج نے امداد کے لیے قطاروں میں کھڑے 21 افراد سمیت 29 فلسطینی قتل کر ڈالے
مارکو روبیو کی امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے خلاف ایران کو تنبیہ
ایران کے خلاف کامیاب ابتدائی حملہ کیا ہے، اسرائیلی عوام کو پناہ گاہوں میں رہنا ہوگا: یاہو
ایرانی رہنماؤں اورسائنسدانوں کی ہلاکت کی تصدیق،خامنہ ای کی اسرائیل کودردناک جواب کی دھمکی
اسرائیل کا ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ، تہران دھماکوں سے گونج اُٹھا
یورینیم کی افزودگی کا نیا مقام پہلے ہی تعمیر ہو چکا ہے : سربراہ ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم
غزہ :اسرائیلی فوج نے امداد کے لیے قطاروں میں کھڑے 21 افراد سمیت 29 فلسطینی قتل کر ڈالے
اسرائیل کا ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ، تہران دھماکوں سے گونج اُٹھا
ایرانی رہنماؤں اورسائنسدانوں کی ہلاکت کی تصدیق،خامنہ ای کی اسرائیل کودردناک جواب کی دھمکی
ایران کے خلاف کامیاب ابتدائی حملہ کیا ہے، اسرائیلی عوام کو پناہ گاہوں میں رہنا ہوگا: یاہو
مارکو روبیو کی امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے خلاف ایران کو تنبیہ
چند گھنٹوں میں ایران کی طرف سے 100 سے زائد ڈرونز اسرائیل کی جانب آئے، اسرائیلی فوج
سعودی عرب کی جانب سے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
اسرائیل کا فضائی حدود بند، بن گوریون ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا