ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ اور کشیدگی میں اضافے کے خدشے کے پیش نظراردن نے احتیاطی اقدام کے طور پر اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی ہیں۔ اردنی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ تمام آنے، جانے اور عبوری پروازوں پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔ اردنی شہری ہوا بازی کے سربراہ ہيثم مستو نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ عالمی معیارات اور خاص طور پر شکاگو کنونشن کے تحت شہری ہوا بازی کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام مسافروں اور فضائی سفر کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ناگزیر تھا۔ ہیثم مستو نے مزید بتایا کہ حالات کے مطابق فیصلے پر مسلسل نظرثانی کی جائے گی اور خطرات کے جائزے کے بعد ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں تمام ایئرلائنز کو تازہ ترین صورت حال سے مسلسل آگاہ رکھا جا رہا ہے۔ اردنی حکومت کے ترجمان اور وزیر برائے اطلاعات محمد المومنی نے زور دے کر کہا ہے کہ اردن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے اور مملکت نہ تو کسی تنازعے میں فریق بنے گی اور نہ اپنی سرزمین کو جنگ کا میدان بننے دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اردن کی سلامتی سرخ لکیر ہے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشیدگی میں کمی لانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور علاقائی امن کو یقینی بنائے۔ محمد المومنی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں یا گمراہ کن ویڈیوز پر دھیان نہ دیں اور صرف سرکاری ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔ اردنی فوج کے ایک سینئر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ملک کی مسلح افواج کو مکمل تیاری کی حالت میں رکھا گیا ہے۔ تمام یونٹس اور فورسز کو کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے تاکہ مملکت کے امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ فوجی بیان کے مطابق اردنی افواج نہ صرف آپریشنل اور لاجسٹک طور پر پوری طرح تیار ہیں بلکہ ان کی چوکسی اور ردِعمل کی صلاحیت بھی بلند ترین سطح پر ہے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف مصدقہ معلومات پر اعتماد کریں۔
Source: social media
ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں سات فیصد اضافہ
اسرائیل کی کئی ایرانی شہروں پر بمباری، 20 سینئر کمانڈر، 6 ایٹمی سائنسداں، 78 شہری شہید، 300 زخمی
ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، 150 میزائل داغ دیے، 22 اسرائیلی زخمی
تل ابیب میں واقع اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی صحافی
دو اسرائیلی طیارے مار گرائے، خاتون پائلٹ گرفتار، ایرانی میڈیا کا دعویٰ
ایران کا میزائل حملہ، اسرائیلی فوج پریس بریفنگ چھوڑ کر بھاگ نکلی
اسرائیلی حملے میں نطنز کی زیرزمین جوہری تنصیبات تباہی سے دوچار، ایران میں ایمرجنسی صورتحال
اسرائیل نے دنیا بھر میں اپنے سفارتی مشنوں کو بند کرنے کی ہدایت دی
حملے سے قبل تہران کو پر سکون رکھنے کے لیے اسرائیل کا میڈیا کے سہارے چکمہ؟
ہم نے ایران کو ڈیل کرنے کا موقع دیا، اگلے حملے اس سے بھی زیادہ جارحانہ ہیں: ٹرمپ