ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کر دیا، 150 کے قریب میزائل داغ دیے۔ اسرائیلی میڈیا نے ایران کے حملے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ دارالحکومت تل ابیب میں دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملوں میں ایرانی حملوں میں اب تک 22 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ایران نے بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے، ایران نے جوابی کارروائی شروع کی ہے۔ پاسداران انقلاب نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے اس آپریشن کو 'وعدہ صادق 3' کا نام دیا ہے۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے حملے کے بعد تل ابیب میں سائرن بجنے لگے، شہریوں کی بڑی تعداد بنکروں میں چلی گئی۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے اصفہان میں نیوکلیئر تنصیب کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے ایرانی عوام سے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی حملوں کا جواب دینے میں کوئی کوتاہی برتی نہیں گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی مسلح افواج اسرائیل کو مفلوج کر کے دم لیں گی، صہیونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ خامنہ ای نے یہ بھی کہا کہ صہیونی ریاست کو اپنے جرائم کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، اسرائیل سزا سے بچ نہیں سکے گا۔
Source: social media
ایران کے اسرائیل پر تازہ حملوں میں 10 افراد زخمی
ایرانی میزائل حملے روکنے میں امریکی فوج نے اسرائیل کی مدد کی: امریکی حکام
ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے کے نقصانات کی تصاویر سامنے آگئیں
اسرائیل نے امریکی صحافی کو ایرانی حملے کی کوریج سے روک دیا
ایران کے جوابی حملے میں اسرائیل کا جدید دفاعی نظام ناکام ہوگیا، حماس
ماکروں نے فلسطینی ریاست کے حوالے سے اقوام متحدہ کی کانفرنس ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا
تل ابیب میں واقع اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی صحافی
نطنز جوہری تنصیب سے تابکاری کے اخراج ہوا ہے: ترجمان ایرانی جوہری توانائی آرگنائزیشن
اسرائیل نے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے : چین
اسرائیلی حملے کے بعد ایران میں نطنز کی ایٹمی تنصیب تباہ کر دی گئی، آئی اے ای اے
ایران کا میزائل حملہ، اسرائیلی فوج پریس بریفنگ چھوڑ کر بھاگ نکلی
دو اسرائیلی طیارے مار گرائے، خاتون پائلٹ گرفتار، ایرانی میڈیا کا دعویٰ
ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں سات فیصد اضافہ
لبنان نے نتائج سے خبردار کر دیا، حزب اللہ کی اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی